| | | | | | |

بابر اعظم کی تعریف کرنے والے دینش کارتھک کو وارننگ جاری

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تعریف کرنے والے بھارتی کھلاڑی دینش کارتھک کو وارننگ اور تنبیہ ،آفیشل انداز میں انہیں چارج کیا گیا اور ان کے ہاتھ میں سزا کا نوٹس تھمادیا گیا۔

ایسا نہیں ہے کہ اس نوٹس اور تنبیہ میں بابر اعظم کا ذکر ہے بلکہ واقعہ یہ ہے کہ آئی پی ایل کے ایلیمنٹر میچ میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔یہ میچ کولکتہ میں 25 مئی کو کھیلا گیا تھا جو رائل چیلنجرز بنگلور اورلکھنو سپر جائنٹس کا تھا۔آئی پی ایل کے اس ایلمنٹر شومیں میچ ریفری نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لیول 1 کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ اتفاق ہے کہ میچ 25 مئی کو کھیلا گیا،سزا 27 مئی جمعہ کو سنائی گئی ہے۔یہ بھی اتفاق ہے کہ اسی روز آئی سی سی کے مستقل سلسلہ آئی سی سی ریویو میں دینش کارتھک نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بے انتہا تعریف کی ہے۔اس کی تفصیلات کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

نامور بھارتی کھلاڑی کا بابر اعظم کے بارے میں ناقابل یقین دعویٰ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *