| | | | |

بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کادورہ پاکستان محدود ہونے ،ٹیسٹ میچز ایک ہی سنٹر میں کروانے کا دبائو

سڈنی،لاہور:کرک اگین سپیشل ڈیسک

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم پیش رفت پر روابط جاری ہیں۔دونوں بورڈز معاملات کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔کرکٹ فینز کے لئے بہر حال زیادہ اچھی خبر نہیں ہے،آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اپنے طے شدہ شیڈول سے کم دورانیہ کی جانب گامزن ہے۔پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو قریب  گرین سگنل دے دیا ہے۔دوسری اچھی خبر یہ نہیں ہے کہ کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں 3 ٹیسٹ میچز کروانے کا پروگرام قابل عمل قرار نہیں دیا گیا ہے،اسے اب محدود کیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،پہلا کھلاڑی باہر،نام آگیا،ڈیوڈ وارنر کے بارے میں تجزیہ

کرک اگین اس حوالہ سے تحقیق شدہ خبریں لایا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے 3 شہروں میں سفر کرنے اور کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔پی سی بی کو ٹیسٹ میچز ایک ہی وینیو پرکروانے کا کہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 میچز کھیلنے ہیں،اس کا آغاز 3 مارچ کے پہلے ٹیسٹ سے ہوگا،پی سی بی نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ سنٹرز کراچی،راولپنڈی اور لاہور رکھے  ہیں۔3 ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کے لئے لاہور کو فائنل کیا گیا تھا۔اب کرکٹ آسٹریلیا نے سکیورٹی اور کورونا کے مسائل کو بنیاد بناکر پی سی بی سے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز ایک سنٹرز تک رکھے جائیں تاکہ پلیئرز کو سفری مشکلات پیش نہ آئیں۔

کرکا گین نے جب پی سی بی ذرائع سے رابطہ کیا تو وہاں سے صرف اتنا جواب ملا ہے کہ ظاہری صورتحال میں ایسی بات ضرور ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

کرک اگین ذاتی تجزیہ میں یہ  دعویٰ کرسکتا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2 شہروں تک محدد ہوگا ،ایک میں ٹیسٹ میچز ہونگے،دوسرے میں محدود اوورز کی کرکٹ ہوگی۔ٹیسٹ میچز کے لئے کراچی اور راولپنڈی میں سے ایک سنٹر ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا نے راولپنڈی کو زیادہ بہتر قرار دیا ہے۔دوسرا کراچی میں اگر کورونا کے حالات قابو میں ہوگئے اور کیسز کی بڑھتی  شرح کم ہوگئی تو پھر امکان ہے کہ کراچی ہی ٹیسٹ سیریز کا مرکز ہو۔اس ضمن میں اگلے چند روز میں حتمی اعلان متوقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *