| | | | | | |

بسمعہ معروف کو ماں بننے کے بعد آج اپنی ماں کیوں یاد آئیں

کرک اگین رپورٹ

دنیا بھر میں آج ماں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،مدر ڈے کے حوالہ سے نامور شخصیات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو ماں بننے کے بعد اپنی ماں کی یاد بہت زیادہ آگئی ہے،انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ  جب میں میں ماں بنی تو مجھے اپنی والدہ کی اہمیت کا مزید احسساس تب ہوا،میں اپنی امی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری بہترین پرورش کی،مجھے دوستی دی،میری خواہشات مکمل کیں۔میرے لئے استاد کا کردار بھی ادا کیا۔میں اس محبت اور توجہ پر مشکور ہوں،اللہ پاک آپ کا سایہ قائم رکھے۔آمین

ادھر سری لنکا کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔آئی لینڈرز میر پور اور چٹاگانگ میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلیں گے۔ٹیم آج صبح کولمبو سے ڈھاکا کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

محمد عامر کے ساتھ اب محمد عباس کا جوڑ پڑگیا،اظہرعلی بھی ٹریک پر

بھارت کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے بھی مادر ڈے کے حوالہ سے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی ہے،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ان کی پالتو بلی بھی سٹائلش انداز میں ان کےساتھ صوفہ پر بیٹھی کھانا ملنے کی منتظر ہے۔سچن ٹنڈولکر نے اس موقع پر اپنی والدہ کے حوالہ سے تعریفی کلمات بھی لکھے اور تعریف کی ہے۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بھی اپنی والدہ  کے حوالہ سے کہا ہے کہ  کیا یہ ممکن ہے کہ آپ میری زندگی میں واپس آجائیں،میں آپ کی آواز سننا چاہتا اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاپتا ہوں۔میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔راشد خان کی والدہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا تھا،انہوں نے اسی حوالہ سے ایک تصویر بھی شیئر کی ،جس میں وہ دعا مانگ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *