| | | | | | |

بنگلہ دیش صرف 84 پر ڈهیر،جنوبی افریقا کو بڑا فائدہ

 

ابوظہبی، کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے گرد شکنجہ نہیں کسا بلکہ ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کے لئے اپنی سیٹ کنفرم کرنے کی بڑی کوشش کی ہے.
ابو ظہبی میں کهیلے جارہے میچ میں اس نے ٹائیگرز کو 84 رنز تک محدود کرکے نیٹ رن ریٹ بہتر کر لیا ہے. اب اگر اسکا ٹکرائو کسی بھی سائیڈ سے ہوگیا تو جنوبی افریقا کو بڑا ریلیف ملے گا.
ٹاس ہارنے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا .یہ الگ بات ہے کہ اوپنرز نے 22 رنز کا اسٹینڈ دیا لیکن محمد نعیم کے 9 رنز بناکر چلتا ہونے کے بعد بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی. 22 سے 45 رنز مطلب 23 رنز کے دوران 6 وکٹیں گر گئیں. لٹن داس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے. مہدی حسن نے آخر میں 27 رنز کی اننگ کھیل کر بنگلہ دیش کو بڑی شرمندگی سے بچالیا. اس کے باوجود ٹیم 10 گیندیں قبل 84 پر ڈھیر ہوگئی. نورتج نے 8 اور ربادا نے 20 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں.شمسی نے 2 آوٹ کئے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *