| | | | |

بنگلہ دیش ورلڈ ٹی 20 میں بڑا خطرہ کیسے،پہلے رائونڈ کے میچز کا پروگرام

کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 سے قبل بنگلہ دیش نے ہوم گرائونڈ میں آسٹریلیا اور بنیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹی 20 سیریز جیتی تھیں،اسی طرح اسے انگلینڈ کے خلاف بھی کھیلنا تھا لیکن ای سی بی نے دورہ انگلینڈ پہلے ہی ملتوی کردیا،اگر یہ دورہ معمول کے مطابق ہوتا تو کوئی بعید نہیں تھا کہ  بنگلہ دیش انگلینڈ کو بھی ہرادیتا،ایسی کنڈیشن میں ٹایئگرز کا چرچا عروج  پر ہوتا،خیر اب بھی اس کی اپنی وکٹ پر کارکردگی نے دنیا کو یہ پیغام جاری کردیا ہے کہ وہ ایشیائی وکٹوں پر خطرناک ہونگے۔ورلڈ ٹی 20 میں بنگلہ دیشی ٹیم واقعی ہر ملک کے لئے چیلنج ہوگی۔اس کے پاس نہایت تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

ورلڈ ٹی 20،زخم خوردہ پاکستان اپنے دشمنوں کا شکار کیسے کرے گا،مکمل شیڈول

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں بنگلہ دیش میچز کا شیڈول

اہم بات یہ ہےکہ اسے کوالیفائر میچز بھی کھیلنا ہونگے،یہاں سے وہ دوسرے مرحلے کا ٹکٹ حاصل کریں گے۔

بنگلہ دیش بمقابلہ سکاٹ لینڈ،17 اکتوبر،رات 7 بجے

بنگلہ دیش بمقابلہ عمان،19 اکتوبر،رات 7 بجے

بنگلہ دیش بمقابلہ پاپا نیو جینی،21 اکتوبر،دوپہر 3 بجے

بنگلہ دیش پہلے رائونڈ میں گروپ بی میں ہے۔یہاں سے 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 کا مرحلہ کھیلیں گی،اس لئے ان 2 ٹیموں کے اگلے میچز کا شیڈول کرک اگین پھر پیش کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *