| | | | | | |

بٹلر بن گئے ہٹر،انگلینڈ کو 163 تک لے گئے،شاندار سنچری

 

شارجہ، کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو163 رنز تک محدود کردیا ہے. ٹاس ہارنے کے بعد گروپ 1 کی نمبر 1 ٹیم انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کرنی پڑی ہے.
شارجہ میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں وکٹ پر رنز بنائے. اننگ کی خاص بات جوس بٹلر کی شاندار بلے بازی تھی .
اس سے قبل انگلینڈ کے 3 کھلاڑی 35 پر پویلین لوٹ چکے تھے. جیسن رائے 9 ،ڈیوڈ میلان 6 اور جونی بیئرسٹو صفر پر گئے.نازک ترین موقع پر انگلش کپتان اوئن مورگن نے 40 رنز کی اننگ کے ساتھ بٹلر کا ساتھ دیا. اصل بیٹنگ بٹلر کی تھی. یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ کو چوتھی وکٹ پر 112 رنز کی شراکت کی بڑی آکسیجن مل گئی.
جوس بٹلر آخری اوور میں سنچری مکمل کرگئے. بیٹر نے 67 بالز پر 101 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر 163 تک پہنچادیا. ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 21 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *