| | | | | |

بگ بریکنگ نیوز،ڈیرن سیمی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے لئے منتخب،دبئی روانہ

دبئی ،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بریکنگ نیوز دے دی،آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے لئے دبئی کا راستہ ناپ لیا ہے،اس سے قبل پاکستانی پیسر محمد عامر نے بھی کچھ ایسا ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بھی ورلڈ ٹی 20 کے پیچھے دبئی جارہے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا کی ٹوئٹر سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ میں یہ بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے لئے سلیکٹ ہوگیا ہوں اور میں بھی دبئی کی جانب محو پرواز ہوں۔سابق کپتان نے لکھا کہ مجھ سے اب انتظار نہیں ہورہا ہے کہ میں کیسے جلد از جلد دبئی میں جاکر اپنی ٹیم، کو جوائن کروں،اس لئے میری منزل اب دبئی ہے۔

شعیب ملک کی ورلڈ ٹی 20 میں انٹری کسی جادو ٹونہ کا شاخسانہ؟شاہد آفریدی کا ریکارڈ خطرے میں

ویسٹ انڈیز نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں 2 بار آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ جیتا ہے اور پہلی بار 2012 اور دوسری بار 2016 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ٓآئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کل 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *