| |

بھارتی وزیراعظم کا یونیورس باس کرس گیل کو ذاتی پیغام،کرکٹ برادری حیران

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

بھارتی وزیراعظم کا یونیورس باس کرس گیل کو ذاتی پیغام،کرکٹ برادری حیران،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یونیورس باس کرس گیل کو خصوصی میسج،یہ ایک حیران کن بات ہوگی لیکن ایسا ہی کہا ہے  ویسٹ انڈیز کے سابق  کرکٹر کرس گیل نے،ان کا ستارہ غروب ہوچکا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر تمام ہے۔لیگز میں اب انہیں نہیں لیا جارہا ہے،پی ایس ایل سے نظرا نداز ہوئے ہیں۔آئی پی ایل کی بولی لگنے والی ہے۔ایسے میں کرس گیل اور بھارتی وزیر اعظم کے ذاتی تعلق و میسجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،کا پہلا سپر لیگ کوارٹر فائنل آج،پلیٹ لیگ میں 2 ٹیمیں ہارگئیں

کرس گیل نے آج 26 جنوری 2021 کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر نریندر مودی اور بھارت کی عوام کو مبارکباد دی ہے اور ایک شاندار مگر حیران کن بات ہوئی ہے۔

کرس گیل ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ میں  بھارت کو ان کے 73 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔میں وزیر اعظم مودی کے ذاتی پیغام سے بیدار ہوا ہوں۔میں ان کے اور بھارت کے لوگوں کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی تصدیق کرتا ہوں۔یونیورس باس کی جانب سے  مبارکباد اور بہت سا پیار۔

کرس گیل نے یہ میسج عام کرکے ہر ایک کو یہ بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے انکا دوستانہ ہے اور وہ اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *