| | |

بھارت جنوبی افریقا کے ہاتھوں برباد،ون ڈے سیریز بھی ہارگیا

پرل،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter 

دل کے ارماں آنسووں میں بہ گئے۔ویرات کوہلی ناکام،بھارت بھی کامیابی بھول گیا،جنوبی افریقا نے اپنے ملک میں ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے ٹرافی بھی اٹھالی ہے۔پرل  میں کھیلے گئے میچ میں اس نے بڑی آسانی کے ساتھ 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

زمبابوے کی خوش فیمیاں دفن،سری لنکا نے بری طرح ادھیڑ ڈالا،افغانستان بھی کامیاب

پروٹیز نے 288 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ پر 49 ویں اوور میں مکمل کرلیا،اننگ کی خاص بات  جانی من ملان کے 91،ڈی کاک کے 78 رنز تھے ۔دونوں نے 132 رنزکی اوپننگ شراکت بھی قائم کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی۔6 وکٹ پر 287 اسکور کئے ہیں،اس طرح پروٹیز کو  288 اسکور کا ہدف دیا۔رشی پنت نے 85،کپتان کے ایل راہول نے 55 اور شردول ٹھاکر نے 40 رنزبنائے۔تبریز شمسی نے 57 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ویرات کوہلی صفر پر گئے تھے۔

جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتی تھی،ایک روزہ سیریز بھی 0-2 سے جیت لی ہے،تیسرا میچ رسمی کارروائی کے لئے ہوگا۔بھارت کو دورے میں مسلسل چوتھی شکست ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *