| | | | | | |

بین آئی پی ایل،پاکستان میں بھارتی آنسو سے سیلاب کا خطرہ،میڈیا اور سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم،توپوں کا رخ اب ان کی اپنی ٹیم کی جانب ہوگیا ہے۔سب کا موضوع ایک ہی ہے۔بھارت کیسے ہارگیا۔ویرات کوہلی کی کپتانی،ٹیم سلیکشن،بیٹنگ نمبر پر تنقید ہوگئی ہے۔اور تو اور بھارت  میں اپنی ہی لیگ آئی پی ایل کو بند کرنے کے مطالبے ہونے لگے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کی کیویز سے شکست کی روایت برقرار،سیمی فائنل کے کتنے چانسز باقی

بھارت کی شکست پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یہ ٹیم دبائو میں تھی۔بری طرح ہاری ہے،کھڑا ہونا مشکل ہوگیا ہے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں تو پہلے ہی بول رہا تھا کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور افغانستان جائیں گے،بھارت کو تکبر،غرور کی سزا ملی ہے۔

یونس خان کہتے ہیں کہ بھارت کی ٹیم انٹر نیشنل کرکٹ کی بہترین سائیڈ ہے،اس طرح گرتے ہوئے عجب لگ رہا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا صارفین نے تو اپنے ناکے لگادیئے ہیں۔ممیمز بن رہی ہیں،تنقید آرہی ہے۔

ایک جگہ تبصرہ ہوا ہے کہ پاکستانی اپنا خیال کریں،سیلاب کا خطرہ زیادہ ہوگیا ہے کیونکہ ڈیڑھ ارب کے ملک بھارت میں سب لوگ آنسو بہارہے ہیں۔

بہت سے صارفین نے پی کے فلم کے سین لگاکر مذاق کیا ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹرز نے تو آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے،بھارت میں بین آئی پی ایل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

ایک نے تبصرہ کیا ہے کہ 2 میچز میں صرف 2 آئوٹ۔مطلب بھارتی بائولنگ پاکستان کے خلاف ایک بھی وکٹ نہ لے سکی اور نیوزی لینڈ کی صرف 2 وکٹیں لی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *