| | | | | | | | |

بیٹی کی محبت نے تڑپادیا،لیجنڈری شخصیت ورلڈ ٹی 20 چھوڑ گئے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

تصویر بشکریہ اے یف پی،فائل فوٹو

بیٹی کی محبت نے تڑپادیا،لیجنڈری شخصیت ورلڈ ٹی 20 چھوڑ گئے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مہیلا جے وردھنے نے اچانک سری لنکن کیمپ،ورلڈ ٹی 20 کپ بائیو سیکیور ببل چھوڑ دیا ہے۔اسی ایونٹ کے لئے سری لنکن کمیپ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ آنے والے ملک جکے سابق لیجنڈری ہٹر نے پہلے مرحلے کے اختتام پر میگا ایونٹ کو خیر آباد کہدیا ہے۔یہ ایک تعجب والی بات ہے لیکن معاملہ ہی چونکہ ایسا ہے،اس لئے پدری محبت غالب آئی اور بھاری بھرکم معاوضہ چھوٹا لگنے لگا ہے۔

مہیلا جے وردھنے نے سری لنکن بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ باقی ڈیوٹی اپنے ملک میں اپنے گھر سے بیٹھ کر سر انجام دیں گے،انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 135 دن سے اپنی بیٹی کو نہیں دیکھ سکے ہیں اور مزید دوری برداشت نہیں کرسکیں گے،اس لئے باقی ماندہ کام اپنے گھر سے تیکنالوجی کی مدد سے سر انجام دیں گے۔

جے وردھنے  اس سال جولائی سے بائیو سیکیور ببل لائف میں ہیں۔سری لنکن کیمپ کو جوائن کرنے سے قبل جے وردھنے جولائی میں انگلینڈ میں 100 بالز ایونٹ کی ایک ٹیم اور ستمبر سے عرب امارات میں آئی پی ایل ممبئی انڈینز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے منسلک تھے۔

دوسری جانب سری لنکا کے ایک کھلاڑی مہیش تھیکشانا سپر 12 کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں،ان فٹ پلیئر بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول اتوار کے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *