| | | | | | | |

جاتے جاتے ویسٹ انڈیز پر لنکا ڈھے گئی،سیمی فائنل ریس سے باہر کردیا

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

image source by Twitter

وہی ہوا،جس کا خدشہ کرک اگین نے ایک رات قبل ظاہر کیا تھا۔یہ کہ آج کا دن ورلڈ ٹی 20 میں 2 ایشیائی ٹیموں کے گھر جانے کا ہے لیکن کہیں جاتے جاتے دونوں یا کوئی اپنے ساتھ اپنے حریف کو بھی باہر نہ لے جائے۔دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بجائے جاتے جاتے سری لنکا اس کا کام بھی تمام کردے گا۔

سری لنکا کی اپنے ساتھ ویسٹ انڈیز کو بهی باہر کرنے کی تیاری

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے اپنے آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی،اس ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم بھی سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی ہے،جو معمولی سے امکانات باقی تھے،وہ بھی قلع قمع کردیئے گئے ہیں،اب ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا سے آخری میچ کیریبینز کےلئے رسمی کارروائی ہوگا،آسٹریلیا کے لئے وہ ایک قسم کا کوارٹر فائنل بن جائے گا۔

جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کسی بھی مرحلے میں حاوی نظر نہیں آئی،پہلے بائولنگ کی تو سری لنکا سے 189 رنزبنوالئے،صرف ہی آئوٹ کرسکے۔اوپنر نشانکا نے 51 اوراسالنکا نے41 بالز پر قیمتی 68 اسکور کئے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم 190 رنزکے تعاقب میں بد حواس تھی،کرس گیل ایک کرسکے،ان کے ساتھی ایون لیوس 8 کے مہمان بنے۔10 پر 2،50 سے پہلے 3 اور 100سے پہلے 5 وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ اندین پلیئرز واپسی نہیں کرسکے اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 169 تک محدود ہوئے۔نکولس پورن 46 کرگئے،ان کے بعدشمرون ہیٹمیئر نے نصف سنچری کے ساتھ بھر پور کوشش کی لیکن کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا،روسٹن چیز 9،آندرے رسل 2،کپتان کیرون پولارڈ صفر اور آل رائونڈر جیسن ہولڈر8 ہی کرسکے۔ڈیون براوو بھی2 کرسکے۔ہیٹمیئر 54 بالز پر شاندار 81 پر ناقابل شکست گئے لیکن اس کا ان کی ٹیم کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو ،کرونا رتنے اورہاسا رنگا ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس فتح کے ساتھ سری لنکا کا ورلڈ ٹی 20 کپ میں سپر 12 مرحلہ میں 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سفر تمام ہوگیا ہے،ویسٹ انڈیز کے 4 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں،اس کا آخری میچ آسٹریلیا سے باقی ہے۔

اس سے قبل دن میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر 12 میں مسلسل 5 ویں ناکامی کے بعد صفر پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی،آسٹریلیا آرام سے جیت گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *