لندن، کرک اگین رپورٹ
انگلش بائولر جوفرا آرچر کا نیا انکشاف،ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں شوق سے کن 6 پلیئرز کو دیکھیں گے،خود ہی بتادیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے ایک ایک نام بھی کلیئر کردیئے ہیں۔اتفاق سے ان میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔
انگلینڈ کے 26 سالہ رائٹ آرم پیسر جوفرا آرچر فٹنس مسائل کے باعث انگلش ٹیم سے باہر ہیں اور قریبی وقت میں بھی واپسی ک امکانات نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی کرکٹ اب صرف ٹی وی تک رہ گئی ہے۔ورلڈ کپ 2019 سے کرکٹ افق پر آنے اور چھانے والے سیاہ فام پیسر نے کہا ہے کہ انہیں ورلڈ ٹی 20 کپ کا شدت سے انتظار ہے اور اس کے میچزمیں وہ 6 پلیئرز کی کارکردگی کو نہایت قریب سے دیکھیں گے،انہیں ایسے پلیئرز کو کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ سے ممکنہ حتمی الیون،چانسز کیا
جوفرا آرچر کہتے ہیں کہ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں،ان کا اسپن اٹیک اور کارکردگی کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے،وہ کلاس بائولنگ کرتے ہیں۔
اگلے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے کیگیسو ربادا ہیں،جوفرا آرچر انہیں بھی تیز بال کرتے دیکھنا پسندکرتے ہیں۔آرچر کے نزدیک ربادا کے پاس خاصی ورائٹی ہیں۔جنوبی افریقا کے ہی کوئنٹن ڈی کاک بھی ان کی لسٹ میں ہیں۔ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور سری لنکا کے ہاسارنگا کے لئے بھی جوفرا آرچر اچھے جذبات رکھتے ہیں اور پسندیدگی ظاہر کی ہے۔
جوفرا آرچر نے پاکستان کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کو بطور خاص پسند کیا اور اپنی لسٹ میں رکھا ہے،کہا ہے کہ نوجوان بائولر بھی نہایت خوبصورتی اور چالاکی کے ساتھ اپنی پیس اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں،مجھے ان کی کارکردگی کا بھی انتظار ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے آغاز میں اب 2 دن رہ گئے ہیں۔17 اکتوبر سے اس کی وسل بج جائے گی۔24 اکتوبر سے سپر 12 شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کامیچ24 اکتوبر کو ہوگا۔