| | | | | | |

حارث رئوف قومی کرکٹر کیسے بنے،نوکری،دھکےکھانے کے بعد عاقب سے مکالمہ،سنسنی خیز تفصیلات

کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف قومی کرکٹر کیسے بنے،نوکری،دھکےکھانے کے بعد عاقب سے مکالمہ،سنسنی خیز تفصیلات۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حارث رئوف نے اپنے قومی ٹیم تک کے سفر کی چھوٹی مگر پر اثر سی ایک ویڈیو جاری کی ہے جو پی ایس ایل کے آفیشل پلیٹ فارم سے ریلیز ہوئی ہے،کہا گیا ہے کہ حارث رئوف کا ٹیم میں جشن اور خوشیاں تو سب دیکھتے ہیں لیکن کوئی یہ بھی جان لے کہ وہ نیشنل ٹیم تک کیسے پہنچے۔

ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ حارث رئوف ایک بک سنٹر، جنرل سٹور ٹائپ پر ملازمت کرتے تھے،اس میں اس کے مالک کہتے ہیں کہ حارث میاں ایسے ہی کام کروگے تو ایک دن منیجر بن جائو گے۔

ٹی 20 لیگ سے تماشائی آئوٹ،آئی پی ایل کا بڑا اعلان

حارث جواب دیتے ہیں کہ جی سر،لیکن میں کل سے کام شروع کروں گا،آج پی سی بی کےٹرائلز ہیں،اس پر مالک غصہ میں کہتے کہ کیا؟یا تو ٹرائل دے دو،یا پھر نوکری کرلو۔

حارث رئوف رنجیدہ اور مایوس ہوکر سر جھکاتے ہیں ،اپنے ساتھ کھڑے دوست کو کہتے ہیں کہ تم جائو،میں پہنچ جائوں گا۔اس پر مالک مطمئن انداز میں کہتا ہے کہ لگو کام پر۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث اپنی ڈیوٹی کے بعد بھاگے بھاگے میدان کی جانب جاتے ہیں تو سکیورٹی گارڈ کہتا ہے کہ کدھر،حارث ٹرائل کا کہتے ہیں تو وہ بتاتا ہے کہ وہ ہوچکے،اس پر حارث مایوس ہوجاتے ہیں۔حارث رئوف مایوسی میں ہوتے ہیں کہ ان کا دوست کہتا ہے کہ فکر مت کرو،کل گوجرانوالہ میں ٹرائل ہیں،وہاں آجانا۔

حارث صبح کے وقت گاڑی پر جارہے ہوتے ہیں کہ گاڑی خراب ہوجاتی ہے،اس کے بعد انہیں میدان کی جانب بھاگتے دکھایا جاتا ہے۔

حارث رئوف جب اسٹیڈیم پہنچتے ہیں تو گیٹ بند ہوتا ہے،وہ اسے زور زور سے پکڑ کرہلاتے ہیں،مایوسی میں سر مارتے ہیں کہ اتنے میں فون بج جاتا ہے۔

حارث جہاں نوکری کرتے ہیں،وہاں سے ہوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہو،۔

سر پی سی بی ٹرائلز پر۔جواب ملتا ہے کہ وہیں رہو۔نوکری ختم۔

حارث غصہ میں موبائل زمین پر دے مارتے ہیں اور شدید پریشانی و مایوسی میں لوٹتے ہیں کہ اتنے میں سٹیڈیم کا گیٹ کھل جاتا ہے،عاقب جاوید سامنے ہوتے ہیں،پوچھتے ہیں کہ بیٹا غصہ کے ہی تیز ہو۔

نہیں سر بائولنگ میں بھی تیز ہوَحارث کے جواب پر عاقب انہیں نیٹ پر لے جاتے ہیں۔اس کے بعد ان کے انٹرنیشنل میچزکی کلپس چلنے لگتی ہیں۔ویڈیو کے آخر میں وہ دکاندار بھی اپنی شاپ پر حارث رئوف کی تصویر لگائےکہہ رہا ہوتا ہے کہ دیکھا ،میں نہیں کہتا تھا کہ یہ ایک دن بڑا کھلاڑی بنے گا۔

اس ویڈیو میں حارث رئوف نے  اپنے کیریئر کی شروعات،مشکلات،لگن اور مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *