| |

دوحا میں افغانستان کی کرکٹ بھی شروع ہوگئی،نیدر لینڈ کے خلاف بیٹنگ

دوحا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

افغانستان اور نیدر لینڈ کے مابین 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔دوحا میں یہ سیریز افغانستان کی ہوم سیریز ہے،۔نیدر لینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

آج 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز،سری لنکا اور بھارت کو بقا کی جنگ درپیش،دوحا میں بھی اہم شو

افغان ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی ہے،اس نے 2 اوورز میں 12 اسکور بنالئے ہیں،اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہے۔ٹیم میں راشد خان سمیت ٹاپ پلیئرز شامل ہیں۔افغان کرکٹ حکام نے نیدر لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف بھی اپنی بڑی سٹرینتھ کھلائی ہے،بگ بیش کھیلنے والے راشد خان سمیت تمام اہم پلیئرز واپس بلاکر کھلائے گئے ہیں۔

یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔اس سال ایک روزہ سیریز زیادہ ہونگی،اس لئے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کی ٹیبل بھی مکمل ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *