دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image:Twitter
دھونی کی بھر دھوم،چنائی آئی پی ایل 2021 کےفائنل مں۔آئی پی ایل پلے آف سٹیج شروع ہوگیا،پہلا مقابلہ ہی نہایت سنسنی خیز رہا۔ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیموں چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز نے جاندار کرکٹ جنگ لڑی۔آخری اوور میں جب 14 رنز درکار تھے تو مشن مشکل تھا ،پھر اوپرتلے 2 چوکے لگے تو صورتحال مزید سنسنی خیز ہوگئی۔3 بالز پر 5رنزکون سے مشکل تھے۔ٹام کرن بد حواس ہوچکے تھے کہ ایکسٹرا رن دے گئے۔نتیجہ میں دھونی کی بیٹنگ کے باعث چنائی نے 4 وکٹ سے میلہ لوٹ لیا،فائنل کی ٹکٹ بھی ساتھ کٹوالی ہے۔
دبئی میں کوالیفائر 1 میں بھارتی دارلحکومت ٹیم دہلی کیپیٹلز نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 173 اسکور کئے،بظاہر یہ بڑا ٹوٹل تھا۔اوپنر پرتھیو شاو کے 60 رنزکے ساتھ کپتان رشی پنت کے 35 بالز پر 51 اورشیمرون ہیٹمیئر کے 24 بالز پر بنائے گئے37 رنز بھی قیمتی تھے۔جوش ہیزل ووڈ 29رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔
ایم ایس دھونی الیون نے 173 رنزکے چیلنج کو قبول کیا اور3پر پہلی وکٹ کھونے کے بعد دوسری وکٹ پر 110 رنزکی بڑی شراکت لی۔جیکواڈ نے 50 بالز پر 70 اورروبن اوتھاپا نے 44 بالز پر 63 اسکور بنائے،113 سے 119 تک دہلی کے بائولرز نے 3 وکٹیں اڑا کر میچ میں واپسی کر لی،یہ دبائو آخر تک رہا جب 6 بالز پر 14 اسکور درکار تھے،یہاں کچھ بھی ہوسکتا تھا ،ایسے میں کپتان ایم ایس دھونی نے پرانی دھوم کی یاد تازہ کردی۔انہوں نے6 بالز پر 18 رنز لوٹ کر 4 وکٹ کی فتح اپنے نام کی۔آئی پی ایل 2021 کی فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔معین علی نے بھی اس سے قبل بھر پور ساتھ دیا اور12 بالز پر قیمتی16 اسکور کئے۔فاتح ٹیم نے ہدف 2 بالیں قبل 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔ٹام کرن کی 29رنزکے عوض 3 وکٹیں رائیگاں گئیں۔
شکست کے باوجود دہلی ٹیم کے پاس ایک موقع موجود ہے۔ایلیمنٹر میچ کی فاتح ٹیم سے اس کا مقابلہ ہوگا،وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز یا رائنل چیلنجرز بنگلور ہوگی جو مقابل آئے گی۔ان دونوں ٹیموں کا پلے آف کل پیر کو کھیلا جائے گا۔