| | | |

رانا مشہود کے رمیز راجہ کے بیان کا بھی نوٹس،مزید اہم تفصیلات

 

ملتان،لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین رامیز راجہ کے حوالہ سے مسلم لیگ نون کے صوبائی وزیر رانامشہود کی جانب سے دیئے گئے ریمارکس کے بعد  کہیں ایکشن ہوا ہے،اس کے بعد یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔

سب سے پہلے یہ وضاحت ہوکہ رانا مشہود نے بدھ کے روز دن کے حصہ میں کہا ہے کہ  رمیز راجہ کو حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا ۔انہوں نے بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا،خیر ہم جلد ہی مستحکم ہوکر ان کو ہٹادیں گے۔

رانا مشہود کے اس بیان کو انتہائی اہم حلقوں میں محسوس کیا گیا ہے،اس پر ایکشن خاموش لیا گیا ہے،یہاں پڑھنے والوں کے لئے خبر یہ ہے کہ رانا مشہود کا یہ بیان ان کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہورہا ہے۔

عمران خان کے لئے 48 گھنٹے بعد اچھی خبر،رمیز راجہ کے حوالہ سے کرک اگین تجزیہ درست

ایک اعتبار سے حکومتی شخصیت کی جانب سے پی سی بی کو چھیڑچھاڑ کی کوشش ہے لیکن یہ  فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے کہ فی الحال رمیز راجہ کہیں نہیں جارہے ہیں۔

کرک اگین نے یہاں حکومت کی تبدیلی کے ایک ہفتہ بعد 18 اپریل کو لکھا تھا کہ رمیز راجہ کہیں نہیں جائیں گے،اس کےلئے کرک اگین نے ایک منصوبہ یا آئیڈیا جو کہ تجزیہ نما تھا،وہ پیش کیا تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا ہے۔اس لئے  رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کام کریں گے۔

پی سی بی کا ہنگامی اجلاس کل شروع

دوسری جانب ملک میں موجود حکومت تیزی سے اپنی پوزیشن کھورہی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ چندگھنٹوں بعد بڑا اعلان ہونے والا ہے۔ویسے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعہ کی شام ملتان سے اسلام آباد کے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تاریخ 26 مئی سے 29 مئی کے درمیان کی ہوسکتی ہے۔

ادھر پاکستان کی سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ہے کہ حکومت اپنے مختلف شعبوں میں زور زبردستی سے تبادلے اور تبدیلیاں کررہی ہے،جو کہ کریمنل کیسز میں اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔اس کے بعد تمام ادارے بشمول پی سی بی ،کہیں بھی کسی بھی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

ایک روز قبل ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے منحرف اراکین کے حوالہ سے جو فیصلہ جاری کیا تھا کہ ان کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا،اس سے پنجاب میں مبینہ وزیر اعلیٰ  حمزہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کی عملی پاور زیرو ہوگئی ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان کے نکلنے والے قافلوں کو روکنے یا ان کے ساتھ کوئی بھی سلوک کرنے کا اختیار کسی حکومت کےپاس نہیں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *