کرک اگین رپورٹ
ایک جانب مائیکل وان اپنے تبصروں اور تجزیوں میں مشہور ہیں تو دوسری جانب ان کا ایک طویل کرکٹ کیریئر ہے،حالیہ دور میں جب انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیاتھا تو مائیکل وان ان نامور مبصرین اور پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے والوں میں سے ایک ممتاز نام تھے،جنہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی،حالیہ دنوں میں بھی مائیکل وان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستانی پرفارمنس پر ٹوٹس کے بڑے چرچے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کے سابق آل رائونڈر نوید الحسن نے ان کے سر پر ایک اور اینٹ دے ماری ہے۔معاملہ یارک شائر کائونٹی کا ہے،جو نسل پرستانہ رویہ کی بنیاد پر اس وقت معطلی کی لپیٹ میں ہے،اس کے چیئرمین راجر ہٹن مستعفی ہوچکے ہیں،لیڈز انٹر نیشنل میچزکی میزبانی سے محروم ہے۔یہ سب ایک ایشیائی کھلاڑی عظیم رفیق کے گزشتہ سال کے سنگین الزامات کے بعد ہوا۔
ٹاس پھر بھارت کا،سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ،نیٹ رن ریٹ بھی ہدف
رانا نوید نے گزشتہ سال عظیم رفیق کے الزامات کی تصدیق کی تھی،ساتھ میں مائیکل وان کا نام بھی لیا تھا کہ انہوں نےا یشیائی پلیئرز کے بارے میں متعصب الفاظ بولے تھے۔اس پر اب جب ای سی بی نے کارروائی کی ہے تو مائیکل وان نے انگلینڈ کے معروف اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں باقاعدہ مضمون لکھ کر اپنی صفائیاں پیش کی تھیں اور ابھی سکون کا سانس بھی نہیں لیا تھا کہ رانا نوید ے آج جمعہ کو ایک اور سریا دے مارا ہے۔
کرکٹ کی معروف غیر ملکی ویب کرک انفو کو انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مائیکل وان نے اپنے مضمون میں جھوٹ بولا ہے،میں اب بھی گواہ ہوں کہ وان نے 4 ایشائی پلیئرز کے بارے میں نازیبا اور تعصب پر مبنی کلمات بولے تھے،میرے پاس ثبوت موجود ہیں،پیش کر سکتا ہوں۔
وان کے لئے یہ بڑی وارننگ ہے،مشکلات بڑھ سکتی ہیں