| | | | | |

رضوان نے فواد عالم کو چتشور پجاراسے ایک درجہ نیچے کیوں کیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے فواد عالم کو بھارت کے چتشور پجارا سے ایک درجہ نیچے کردیا ہے لیکن اپنے ہم وطن یونس خان کو بھارتی بیٹر سے اوپر ہی رکھا ہے۔

انگلینڈ میں کائونٹی کھیلنے میں مصروف محمد رضوان کا یہ انٹرویو کرک وک نے کیا ہے ،اس کا چرچا زیادہ ہورہا ہے،کوئی ویرات کوہلی کے حوالہ سے اٹھارہا ہے تو کوئی کس اعتبار سے۔یہ انٹرویو پبلش ہوئے24 گھنٹوں سے زائد ہوگئے ہیں،اس کے باوجود یہا ب کہیں جاکر نمایاں ہورہا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے اس کا یہ پہلو نمایاں کیا ہے کہ محمد رضوان نے کائونٹی کے چند میچز کھیل کر ایک بات واضح کی ہے کہ  کھیل اور اننگ پر ارتکاز کے معاملہ میں بھارت کے چتشور پجارا میری نظر میں دوسرے نمبر پر  آگئے ہیں۔میں نے ایسی توجہ بہت کم میں دیکھی ہے،یونس خان کو دیکھا ہے کہ وہ اب بھی اس معاملہ میں اب بھی پہلے نمبر پر ہیں۔بھارت کے چتشور پجارا کودوسرا نمبر دیتا ہوں۔تیسری پوزیشن فواد عالم کو دوں گا۔اس سے قبل فواد عالم دوسرے نمبر پر تھے۔

پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑی کائونٹی میچ سے باہر،رضوان کے بارے میں افسوسناک خبر

رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ میں یہ سوچتا اور کھوجتا رہتا ہوں کہ توجہ اور ارتکاز کیوں کر بڑھ سکتی ہے۔یونس خان سے اس پر میری کئی بار بات ہوئی ہے ،ان سے بھرپور مدد ملی ہے،میری اس پر فواد عالم سے زیادہ بات نہیں ہوئی۔

رضوان انگلینڈ میں بھارت کے بیٹر چتشور پجارا کے ساتھ ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا ہے کہ میری پجارا سے بات ہوئی تھی۔ان سے مجھے بہت کچھ ملا،جیسا کہ انہوں نے بتایا تھا کہ اپنے جسم کے قریب ہوکر کھیلنا چاہئے۔ایک اور اہم نکتہ یہ تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہم رنز کی تلاش میں ہوتے ہیں،اس لئے جسم سے دور رہ کر کھیلتے ہیں۔طویل فارمیٹ میں کھیل مختلف ہوتا ہے۔میں 2 بار ایسے ہی آئوٹ ہوا۔میری بات ہوئی تو میری یہی خامی تھی۔۔

رضوان نے بتایا ہے کہ پجارا کے ساتھ کھیل کر مجھےکچھ عجیب نہیں لگا،وہ ایک اچھا انسان ہے،میں اسے مذاق اور تنگ بھی کرتا ہوں،اس کی توجہ پھر بھی منقسم نہیں ہوتی ہے۔پاکستان اور بھارت میں جو بھی چلے لیکن کرکٹ میں ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں،ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔مثال دے کر اگر میں یہ کہوں کہ میرا نہیں ،ہمارا ویرات کوہلی،ہمارا پجارا،ہمارا اسمتھ،ہمارا روٹ،تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

کوہلی آئوٹ آف فارم ضرور ہیں لیکن بڑے کھلاڑی ہیں،ان کی فارم بحالی کی دعا کرسکتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *