| | | | |

رضوان کو پوری ٹیم تنگ کرتی،ایک پلیئر بہت زیادہ آگے،پسلیوں کی قربانی والی شاٹ کا تذکرہ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سال 2021 کی کارکردگی کے اصل ہیرو محمد رضوان نے دلچسپ انکشاف کیا ہے،پی سی بی کیش ایوارڈ تقریب میں پاکستانی وکٹ کیپر نے کہا ہے کہ مجھے ٹیم میں سب ہی تنگ کرتے ہیں،حسن علی تو بہت زیادہ ہی تنگ کرتے ہیں۔

بھارت کے خلاف جیت کا راز سرفرازاور عماد نے بتادیا،نعمان علی کو ایکشن مہنگا پڑا

پاکستان کے نائب کپتان نے انکشاف کیا  کہ 18 ماہ قبل پی سی بی بورڈ میں میٹنگ ہوئی تھی کہ ہمارا سفر نمبر ون بننے کا تھا،پورا سال اسی چکر میں چلا،جب قوم اٹھتی ہے تو ایسے نہیں ہوتا۔بورڈ بھی اٹھا،منیجمنٹ بھی اٹھی۔سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھی قوم نے عزت دی ۔یہ اللہ کا شکر ہے۔

رضوان نے اپنے مخصوص شاٹ کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ یہ پسلیوں والا شاٹ ہے،چوٹ لگتی ہے تو 4 دن میں بیٹنگ نہیں کرسکتا۔نمبر ون بننے کی بات کروں تو بابر اور میلان 2 جگہوں سے رنز لیتے ہیں،میں نے اپنی جگہ تلاش کی۔پسلیوں کی کپتانی دینی پڑتی ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں میری وہ ویڈیو علم نہیں کہ کیسے نکلی۔میں اپنی گیم کرتا ہوں۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ شیڈو بیٹنگ کی پریکٹس کی ویڈیو کا ہونا ایک خاکہ بناکر ہوتی ہوگی،رضوان نے اس کی تصدیق کہ میں ایک میپ بناتا ہوں۔

تقریب میں شاہین آفریدی،خوشدل شاہ،نواز،عثمان قادر وغیرہ کو بھی انعامات ملے،خوشدل شاہ نے کہا کہ  میرا رول ماڈل آصف علی ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ کو بھی انعامات ملے،اس قت کے کوچ ثقلین مشتاق کی بھی تعریف کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *