| | | | | | |

رمیز راجہ نے آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت مسترد کردی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت مسترد کردی،دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے گئے رمیز راجہ کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے بعد سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی،جسے پی سی بی چیئرمین نے قبول نہیں کیا ہے۔

جوفرا آرچر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 پلیئرز کو دیکھنےکا انتظار،پاکستانی بھی شامل

آئی پی ایل 2021 کا فائنل آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز میں کھیلا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ان دنوں دبئی میں ہیں،جہاں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس تھا۔اجلاس کی سائیڈ لائن پر روایتی حریفوں کے کرکٹ چیفس نے ملاقات کی ہے۔اتفاق سے دونوں ہی اپنے ملک کے سابق کپتان بھی رہے ہیں۔ایشیا میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لئے مفید ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو سارو گنگولی نے آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی،اسے رمیز راجہ نے قبول نہیں کیا اور کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل فائنل نہیں دیکھیں گے۔

پاکستان اور بھارت میں اس وقت شدید تنائو ہے۔گزشتہ ماہ 2 ممالک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان  دوروں کی منسوخی کو بھیا سی تناظر میں دیکھا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *