| | | |

زمبابوے کمزور حریف سے ہارگیا،افغانستان کے خلاف سیریز شیڈول

ہرارے،کرک اگین سپیشل رپورٹ

Twitter Image

زمبابوے کمزور حریف سے ہارگیا،ٹیسٹ افغانستان کے خلاف سیریز شیڈول۔زمبابوے ٹیم ٹی 20 سیریز ہارگئی۔5ویں اور فیصلہ کن میچ میں نمیبیا نے معمولی اسکور کا بھی کامیاب دفاع کیا اور کرکٹ کی پرانی ٹیم کے گھر میں جاکر تاریخی ٹی 20 سیریز جیت لی ہے۔

عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام،ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نمیبیا نے 8 وکٹ پر 127 اسکور کئے۔جواب میں میزبان ٹیم اتنا معمولی اسکور بھی نہ کرسکی اور5 گیندیں قبل صرف 95 رنزپر ہمت ہارگئی۔اس طرح نمیبیا نے 32 رنز سے میچ جیت کر 5 میچز کی سیریز 2-3 سے جیتی ہے۔

ادھرزمبابوے نے یہ شکست قبول کرلی ہے،اس سے بھی کڑے حریف افغانستان کے خلاف تبدیل شدہ سیریز فائنل کرلی ہے اور اگلے ماہ کے شروع میں اس نے ایک روزہ اور ٹی 20 میچزکی سیریز جکی تصدیق کردی ہے۔افغانستان ٹیم جون 2022 کے شروع میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔5 کی بجائے 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے کا آغاز  4 جون کو پہلے ون ڈے سے ہوگا۔دوسرا میچ 6 اور تیسرا ایک روزہ میچ 9 جون کو ہوگا۔تینوں میچز ہرارے میں ہونگے۔

اس کے بعد 3 ٹی 20 میچز 11جون،12 جون اور 14 جون کو ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *