| | | | | | |

سرفراز احمد کا سفارشی میڈیا،انضمام الحق سلیکشن پر برہم،بات سچ کرگئے

کرک اگین رپورٹ،اسپیشل تجزیہ

یاد رکھیں کہ اس رپورٹ میں غیر جانبداری کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اس میں کرک اگین کا اپنا تجزیہ بھی ہے اور رپورٹ بھی۔ساتھ میں ریسرچ بھی ہے اور سابق کپتان انضمام الحق کا تازہ ترین تبصرہ بھی۔پاکستان کی ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلنے والی ٹیم میں جمعہ کو جو تبدیلیاں ہوئی ہیں۔اس پر سابق کرکٹرز کو ابھی بھی تحفظات ہیں۔شعیب اختر نے تو خیر کچھ ملی جلی بات کی ہے لیکن انضمام الحق نے  تو پی سی بی کے ایک قسم کے کپڑے اتاردیئے ہین۔3 جملوں میں وہ راز کھولے ہیں ،نظر رکھنے والے اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

سب سے پہلے یہ ذکر ہو کہ سرفراز احمد پاکستان کے عظم کپتانوں میں ہیں۔ان کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتا۔ایک لمبے وقت کے لئے ان کی قیادت میں پاکستان ٹی 20 کی نمبر ون سائیڈ رہا ۔2019 ورلڈ کپ کے بعد جب انہیں برطرف کیا گیا تو یہ بھی یاد رکھیں کہ ان ہی کی قیادت میں پاکستان آخری پورا سال ناکام رہا۔ٹی 20 کی بادشاہت ان کی کپتانی ہی میں چھن گئی۔سرفراز سے کپتانی لی گئی۔پھر ڈراپ کئے گئے۔دبائو آیا ٹیم میں شامل ہوگئے۔2 سال سے وہ ٹیم کے ساتھ ہر ملک میں جاتے ہیں،کبھی پانی پلاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی بنچ پر۔میدان میں انہیں نہیں کھلایا گیا۔وہ اسی ورلڈ ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ ہوگئے۔ایک مخصوص طبقے نے آسمان سر پر اٹھالیا۔میڈیا میں بھی مخصوص لوگ ہیں جنہیں ہر حال میں سرفراز ٹیم میں درکار ہیں۔ان میں چند ایسے ہیں کہ پانی پلائے جانے والے عمل کو بھی عظمت کا مینار بنادیتے ہیں،بھلا ہو جاوید میاں دادکا ،جنہوں نے پانی پلانے والے واقعہ کے بعد پی سی بی سمیت سب کے فرضی کھڑے عظمت کے مینار زمین بوس کئے تھے۔اس کے بعد سے پانی والا عمل تھم گیا لیکن بنچ پر بٹھائے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستانی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ،چیف سلیکٹر گندے ہوئے،رمیز راجہ کا حکم چلا،شعیب اختر

کسی نے پاکستان سپر لیگ یاد کی کہ اس سال سرفراز احمد پورے ایونٹ میں ناکام رہے،جون مین انہی یو اے ای کے میدانوں میں ایک کے بعد ایک ناکام اننگ کھیلتے گئے۔پھر بھی وہ غیر ملکی دوروں پر ساتھ تھے۔حالیہ قومی ٹی 20 کپ میں ایک آدھی اننگ کیا کھیل گئے کہ جیسے کئی خاص برسات ہو۔جمعہ سے قبل تک 7 میچز میں 200 اسکور تک نہیں تھے تو پھر ان کی سلیکشن کس مقصد کے لئے کی گئی ہے؟ سرفراز کے لئے قومی میڈیا کا یہ حصہ ہمیشہ ہی پی سی بی پر حاوی رہا ہے۔رمیز راجہ بھی لگتا ہے کہ کراچی دورے کے بعد رام ہوگئے۔یہ کرک اگین کا تجزیہ ہے۔اب ذرا انضمام الحق کی بھی پڑھ لیں۔پاکستان کے سابق کپتان،سابق چیف سلیکٹر ہیں،سرفراز کے ذکر پر نہایت غصہ میں آگئے۔آواز بلند ہوئی،شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کس لئے لایا گیا ہے،مجھے کوئی سمجھائے کہ کسی کے بولنے پر ایسے ہی کسی کو اتنے بڑے ایونٹ میں ڈالا جاتا ہے؟

انضمام الحق نے سرفراز احمد کی سلیکشن پر کہا ہے کہ اسے کیوں شامل کیاہے۔2 سال سے جب اسے نہیں کھلارہے ہیں تو کس لئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ابھی بھی کھلانے کی کوئی بات نہیں۔جب 2 سال سے نہیں کھلایا گیا تو اب کیسے کھلایا جاسکتا ہے،مجھے نہیں سمجھ آ رہی ہے کہ سرفراز احمد کو کس لئے منتخب کیا گیا ہے۔یہ سارا میڈیا کا پریشر تھا۔پی سی بی کو اس کے دبائومیں نہیں آنا چاہئے تھا۔انضمام نے پوچھا کہ کیوں اسے کھلارہے ہیں،اسے کتنا موقع دیا تھا۔خوامخواہ میں پاکستان کے سابق کپتان کو بنچ پر بٹھا رکھا ہے۔پہلے نکا لا تھا تو کیوں نکالا تھا،اب رکھا ہے تو کیوں رکھا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے پاکستان ٹیم ہی تبدیل،سرفراز احمد کی ڈرامائی انٹری

دوسری اہم بات یہ ہے کہ جس وقت بڑے ایونٹ میں جاتے ہو،جیسے جتنے بھی نام لے کر آئے ہو،اس کےباوجود مڈل آرڈر فلاپ ہے۔یہی لڑکے پہلے تھے،18 ماہ سے ناکام تھے۔شرجیل ٹاپ آرڈر پر اچھا کھیلتا رہا،شعیب ملک مڈل میں اچھا کھیلتا رہا،دونوں کو نہیں سوچا۔فخرزمان نے 4میچزمیں 88 اسکور کئے ہیں تو کیسے کھلادیا۔کوئی تسلی بخش جواب ہے؟

پاکستان ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں تبدیلی کردی،پرانی غلطی کا اعادہ کیا ہے۔ابھی بھی خرابی ہے۔کچھ اور پلیئرز ہونے چاہئے تھے۔یہ بات غلط ہے کہ صرف ینگ ہوں،پھر جب پرفارمنس پر سلیکشن کرنی ہوتی ہے تو پھر عمر کا اعتراض کیسا،اپنے دماغ سے ہی سلیکشن نہیں کرنی،ٹیم کی ضرورت کو دیکھا جاتا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 شروع ہونے میں وقت ہی کیا بچا ہے،ٹیم کی کلیئرٹی نہیں ہے۔ٹی 20 کے پلیئرز ایسے ہونے چاہئیں کہ جب وہ رنز کریں تو ٹیم جیت جائے۔شعیب ملک اور شرجیل ہوتے تو سب ٹھیک ہوتا۔پہلے بائولرز زیادہ ڈال دیئے تھے۔تھوڑا غورو فکر کریں۔آرام سے بیٹھ کر غور و فکر فرمالیں کہ کسے کھیلنا چاہئے اور کسے نہیں۔یہ سب غلط ہوا ہے۔

کرک اگین واضح کرتا چلے کہ انضمام الحق نے واضح الفاظ میں میڈیا کو سرفراز کا سفارشی قرار دیا ہے۔پی سی بی کو دھویا ہے اور بہت سے لوگوں کو بڑا آئینہ دکھایا ہے۔کرک اگین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے لئے سرفراز احمد کی سلیکشن غلط ہے۔خواہش یہی ہے کہ وہ کھلائے جائیں اور چل جائیں۔پاکستان کو جتوادیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *