اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر جو ہوگیا،بہت ہے،میں نے معاف کردیا،نعمان نیاز اب جو بھی باتیں کررہے ہیں،ان کا ظرف ہے،میں نے کوئی وعدے نہیں توڑے ہیں،جب بھی شو میں نہیں گیا تو بیماری کی وجہ سے ایسا ہوا۔معاملہ اللہ اور عوام کی عدالت میں ہے۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان ٹیم اگر نیوزی لینڈ سے جیتی تو ایک اور شدیدرد عمل آئے گا،مطلب اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارگیا تو نیا تماشہ ہوگا۔نتیجہ میں فائنل پاکستان اور بھارت کا ہوسکتا ہے،ہمیں اس کا انتظار ہے۔ایک بار پھر بھارت کا پھینٹا لگائیں گے۔
بھارت کی سکاٹ لینڈ پر چڑھائی،سیمی فائنل نیٹ رن ریٹ سے آزاد،اب صرف ایک میچ کا انتظار
دوسری جانب گروپ 2 کلیئر ہوچکا ہے۔کرک اگین پہلے ہی یہاں وضاحت دے چکا ہے کہ معاملہ نیٹ رن ریٹ سے بہت آگے نکل گیاہے ۔سکاٹ لینڈ کے خلاف بھارت نے جس انداز میں میچ جیتا ہے،اس کا نیٹ رن ریٹ اچھا ہوگیا ہے۔اب اتوار کو اہم معرکہ ہے۔
بھارتی ٹیم کی پوزیشن
بھارت نے 2 میچزمیں اپنا نیٹ رن ریٹ منفی ایک اعشاریہ069 سے جمع ایک اعشاریہ619 میں بدل لیا ہے۔اب بھارت کے پاس سیمی فائنل کا ایک چانس ہے۔افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دے،مارجن اہم نہیں رہا،نتیجہ میں اگلے روز بھارت نمیبیا کو ہرادے گا۔صورتحال یہ ہے کہ اگر افغانستان نے کیویز کو 30 رنزسے بھی ہرادیا تو بھارت کو 39 رنز سے میچ جیتنا ہوگا،تاکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی وہ آگے نکل جائے اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرادیا تو افغانستان کے ساتھ بھارت بھی سیمی فائنل سے باہر ہوجائیں گے۔
افغانستان کا چانس
نیوزی لینڈ کو اگر افغانستان نے ہرانا بھی ہے تو وہ اگر 60 یا اس سے زائد اسکور سے جیتے تو بھارت کو نمیبیا کے خلاف 48 رنزکی جیت درکار ہوگی،قصہ مختصر یہ ہے کہ افغانستان کیویز کو جکڑ کر بھی سیمی فائنل میں پکے نہیں ہونگے،یہاں تک کہ بھارت یا تو نمیبیا سے ہارجائے اور یا جیتے بھی تو نہیت کم مارجن سے لیکن ایسا کیوں ہوگا،بھارت کو فائدہ یہ ہے کہ اس کا آخری میچ ہوگا،درکار مارجن ٹیبل پر چمک رہا ہوگا،ایسے مین کیا غلطی ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے امکانات
کیوی ٹیم کو سنگل چانس یہ حاصل ہے کہ وہ افغانستان سے جیتے،بھلے ایک رن یا ایک وکٹ سے،8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل پکا ہوگا۔شکست کی صورت میں بلیک کیپس بلیک ہول میں چلے جائیں گے۔