| | | | | | | | |

شان مسعود کو بڑا دھچکا،ٹیسٹ ڈرا،ٹیم کی کراچی آمد،کھلاڑی سیزن سے آئوٹ

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کو بڑا دھچکا،ٹیسٹ ڈرا،ٹیم کی کراچی آمد،کھلاڑی سیزن سے آئوٹ۔کرکٹ کی دنیا سے متعدد اہم خبریں ہیں۔کئی دلچسپ ہیں اور کئی اپنی جگہ اہم ہیں۔سب سے بل رخ کرتے ہیں چٹا گرام کا،جہاں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو اچھا فریم میں سیٹ کیا لیکن  وہ ایک موقع پر جیت کے خواب دیکھنے کے باوجود خوشی نہ مناسکے،2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیاہے۔

کھیل کے آخری روز ایک موقع پر مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑی 110 اور 6 وکٹ 143 پر گرگئے تھے ۔دن بھر کے 40 کے قریب اوورز باقی تھے۔صرف ٹیل اینڈرز اڑانے کی دیر تھی لیکن  چنی مل اور ڈیکویلا چٹان بن گئے۔دونوں نے 6 ہی وکٹ پر اسکور 160 تک پہنچادیا۔یوں یہ میچ ڈرا ہوگیا۔سری لنکا پہلی اننگ میں 397 اور بنگلہ دیش 465 رنزبنانے میں کامیاب ہوا تھا۔199 کی اننگ کھیلنے والے اینجلیو میتھیوز مین آف دی میچ قرار پائے۔

کائونٹی ،حسن علی اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ ہوگیا

سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی ہے،میزبان ٹیم  پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی۔سری لنکا کو دوسری اننگ میں ڈکویلا کے 61 اور چندی مل کے 39 ناقابل شکست رنز نے مدد دی۔

انگلش کائونٹی میں آج جمعرات کو اہم رائونڈ شروع ہوگیا ہے،پاکستانی اوپنر شان مسعود ایک بڑے ریکارڈ کے حصول میں دھکچکے کا  شکار ہوگئے ہیں۔ڈربی میں پہلی اننگ میں  ناٹنگھم شائر کے خلاف وہ 18 کے مہمان بنے،رواں سیزن میں یہ ان کی  مختصر سی اننگ ہے،اب ان کے پاس اس ماہ کی ایک اننگ باقی ہے اور مئی کے آخر تک 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے انہیں 156 اسکور درکار ہیں۔ٹیم کے 3 کھلاڑی 89 پر پویلین لوٹ  چکے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔فاسٹ بائولر جوفرا آرچر پھر ان فٹ ہوگئے ہیں،اب وہ اس سیزن کے لئے مکمل طور پر آئوٹ ہوگئے ہیں۔

بھارت میں سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال جئل ہوگئی ہے،ان کو ملک کی اعلیٰ عدالت نے 1988 کے پرانے کیس کی ریویو اپیل پر یہ سزا دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *