| | | | | | | |

شاہد آفریدی نے کسے جاہل کہا،کسےجاہل بننے سے روکا

کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ نے جس انداز میں دورہ پاکستان ختم کیا تھا ،اس کے بعد انگلینڈ نے جیسے اس کی نقل کی،ایسی ڈھٹائی اور بد تہذیبی کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ 8 سے 10 روز گزرنے کے بعد بھی رد عمل سامنے آرہا ہے۔تازہ ترین بات شاہد آفریدی نے کی تھی ،ان کے بیان پر بھارت میں برا منایا گیا ہے۔انہوں نے بات ہی ایسی کی تھی کہ پڑھے لکھے،باشعور کرکٹ ممالک بھارت کی پیروی مت کریں۔اس کا صاف مطلب یہ نکلتا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا اس کے کرتا دھرتا جاہل ہیں اور ان کی نقکل کرنے والے بھی ویسے ہی جہلا ہونگے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا دیکھے کہ یہ کیا مثال قائم ہورہی ہے۔آئی سی سی اس پر ایکشن لے ،نہیں تو کرکٹ کو  بہت نقصان ہوگا۔اس سے بڑھ کر ایک حیران کن بات اور ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ایسے آڑے ہاتھوں لیا ہے کہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

پاکستان نے چند برس قبل جب آسٹریلیا کا ناکام دورہ کیا تھا تو این چیپل نے پاکستان کی شکست پر کہا تھا کہ آسٹریلیا ایسے ممالک کو اپنے ہاں بلنے سے قبل سوچا کرے۔یہ ٹیم اب کسی کام کی نہیں ہے۔اتنی سخت رائے کے بعد بھی این چیپل نے اب پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

چیپل کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اچھا نہیں کیا۔پاکستان کے دورے ختم کر کے بڑی بد تہذیبی کی کی گئی۔اس سے ان کا اپنا نقصان ہوا ہے۔پاکستان نے گزشتہ 2 سال سے تمام ممالک کی مدد کی لیکن جب اس کا وقت آیا تو اس طرح کی بزدلی دکھائی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *