| | | |

شاہین آفریدی کا کائونٹی سفر اچانک ختم،واپسی

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

شاہین شاہ آفریدی کا کرکٹ کائونٹی سفر تمام،وطن واپسی ۔مڈل سیکس کائونٹی نے تصدیق کردی ہے۔

شاہین کا کائونٹی معاہدہ اس ماہ کے آخر تک کا تھا لیکن اب پیسر نے جلدی پاکستان جانے کی ٹھانی ہے۔

پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑی کائونٹی میچ سے باہر،رضوان کے بارے میں افسوسناک خبر

مڈل سیکس کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی کا سفر ہمارے ساتھ اچھا رہا ہے ۔وہ تینوں فارمیٹ میں ہوتے ہیں ۔ملک کے لئے انٹرنیشنل ڈیوٹی اگر چہ اگلے ماہ شروع ہوگی لیکن لیفٹ ہینڈ پیسر نے کچھ وقت آرام اور فیملی کے ساتھ گزارنے کی بات کی ہے ۔ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

شاہین نے ہم سے درخواست کی ہے۔ہم نے اسے مان لیا ہے۔وہ فوری طور پر پاکستان جارہے ہیں۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر لندن پلٹیں گے،کائونٹی کو ٹی 20 بلاسٹ میں دستیاب ہونگے۔اس کے لئے لیگ کے آخری میچز میں شاید شریک ہوں۔

لیفٹ ہینڈ پیسر نے 3 فرسٹ کلاس میچز میں 14 وکٹیں لی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *