| | | | | |

شعیب اختر سے بد تمیزی کرنے والے ٹی وی اینکر عارضی طور پر معطل

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی پر پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔اس حوالہ سے اگلے چند گھنٹوں میں ابتدائی اعلان متوقع ہے۔اس کے لئے کرک اگین ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نے شعیب اختر کے ساتھ گزشتہ رات بد تمیزی کی تھی،اس واقعہ کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔

میزبان کی بدتمیزی،شعیب اختر لائیو شو کے دوران مستعفی،ویڈیو میں پول کھول دیئے

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کو اعلیٰ حکومتی سطح پر سخت نوٹس لیاگیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی وغیرہ تو اپنا کام کرتی رہے گی لیکن پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان کی عارضی برطرفی کا حکم نامہ تیار کیا جارہا ہے۔واقعہ کی حتمی رپورٹ تک وہ کام نہیں کرسکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *