| | | | | | |

شعیب ملک کی ورلڈ ٹی 20 میں انٹری کسی جادو ٹونہ کا شاخسانہ؟شاہد آفریدی کا ریکارڈ خطرے میں

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی انٹری ایک خواب کی مانند ہے،۔ایک سال سے ٹیم دے دھتکارے گئے پلیئر کے حق مین شعیب اختر اور انضمام الحق جیسے لوگ بولتے دکھائی دیئے تھے لیکن ان کے علاوہ کوئی بڑی ٹھوس آواز نہیں تھی۔رمیز راجہ تو چیئر مین پی سی بی بننے سے قبل اپنے ہر دوسرے تبصرے میں ایک ہی بات کہا کرتے تھے کہ  بوڑھے پلیئرز کو ٹیم سے نکالو۔یہی وجہ ہے کہ اتنی تنقید کے بعد شعیب ملک نکال دیئے گئے اور محمد حفیظ پرفارمنس کی بنیاد پر کھیلتے گئے کیونکہ وہ گزشتہ سال کے ٹی 20 کلینڈر ایئر کے اوور آل ٹاپ اسکورر تھے۔

خیر بات ہورہی تھی شعیب ملک کی ڈرامائی انٹری کی۔ویسے حالات حاضرہ کے تناظرمیں یہ تبصرہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کی قومی ٹیم میں انٹری بھی کسی جادو ٹونے کی مرہون منت ہے،اب جیسے بھی ہے۔وہ ٹیم میں آگئے ہیں۔میچز میں کھلائے بھی جائیں گے کیونکہ انہیں ان فٹ ہونے والے صہیب مقصود کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔صہیب مقصود مڈل آرڈر کے لازمی جزو کے طور پر شامل تھے۔اس لئے شعیب ملک بھی کھیلیں گے۔

شعیب ملک آگئے،جیسے بھی آگئے،ان کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ پر قبضہ کرلیں،شاہد آفریدی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ 546 رنزبنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں،اتفاق سے شعیب ملک کے بھی اتنے ہی اسکور ہیں۔اب تک تو یہ دونوں ہی مشترکہ طور پر پاکستان کے ورلڈ ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر تھے،اب شعیب ملک ہوجائیں گے۔

پاکستان 9 سال سے ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل سے دور،آخری 2 ایونٹس آج بڑا خطرہ

فرق یہ ہے کہ شاہد آفردی نے 34 میچزکی 32 اننگز میں 18 اعشاریہ 82کی اوسط اور154 کے سٹاریک ریٹ سے 546 اسکور بنائے۔54 ہائی اسکور تھا2 ففٹیز ہیں21 چھکے بھی ہیں۔اس کے مقابلہ میں شعیب ملک کے کم 28 میچزکی 27 اننگز میں32 سے زائد کی اوسط اور116 کے سٹرائیک ریٹ سے 546 رنزبنائے ہیں9 چھکے ہیں2 ہی ففٹیز ہیں۔57 ہائی اسکور ہے۔کامران اکمل کے 524 اورعمر اکمل کے 486 اسکور ضرور ہیں۔وہ آئوٹ ہیں البتہ اگلے نمبر پر محمد حفیظ موجود ہیں 24 میچزکی 22 اننگز میں 426 اسکور ہے۔20کی اوسط ہے۔105 کا سٹرائیک ریٹ ہے۔ایک ففٹی ہے۔ان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر یں،ساتھ میں شعیب ملک سے بھی آگے نکلیں۔اس کے لئے ان کے پاس کم سے کم 5،زیادہ سے زیادہ 7میچز ہوسکتے ہیں۔اندازا کریں کہ شرجیل خان ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے،انہوں نے 4 میچزمیں 112 اسکور کرکے اچھا تاثر دے رکھا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *