| | | | | |

شکیب الحسن نے لاستھ ملنگا کو پیچھے دھکیل دیا

کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کے اسپنر شکیب الحسن نے سری لنکا کے لاستھ ملنگا کو پیچھے دھکیل دیا ہے،وہ ٹی 20 انٹر نیشنل میں ااور آل زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں،انہوں نے یہ اعزاز آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے دوران حاصل کیا۔شکیب اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے خلاف ایکشن میں ہیں،ان دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ پہلے مرحلہ کا میچ ابھی جاری ہے۔

بنگلہ دیش کی سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بائولنگ، ایک خوف

شکیب الحسن نے جب سکاٹش ہٹرمائیکل لیک کو شکار کیا تو وہ لاستھ ملنگا کی 107 وکٹوں سے آگے نکل گئے۔لیفٹ آرم اسپنر کی89 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں 108 وکٹیں ہوگئی ہیں۔اس سال انہوں نے جب آسٹریلیا کے خلاف 100ویں وکٹ لی تھی تو وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے تھے جن کے ایک ہزار ٹی 20 انٹرنیشنل اسکور کے ساتھ وکٹوں کی سنچری مکمل ہوئی تھی۔

شکیب الحسن ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ کے آل رائونڈرز رینکنگ کے نمبر ون پلیئر ہیں،ساتھ میں انہوں نے اور بھی کئی اعزاز اپنے نام کر رکھے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *