| |

عباس کی فیصلہ کن کائونٹی میچ میں اونچی پرواز،،ذمہ داری پھر بھی عائد

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس انگلش کائونٹی کرکٹ 2021 کے اہم ترین معرکہ کی پہلی اننگ کے ہیرو بن گئے ہیں۔ہمپشائر کے لئے چیمپئن بننے کا موقع ہے اور اس کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے لیکن اب سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔محمدعباس گاہے بگاہے اپنی پرفارمنس شو کرتے آئے ہیں۔اس میچ کی پہلی اننگ کی حد تک بھی چھائےرہے ہیں۔اب دوسری اننگ میں بھی ان پر نگاہیں ہونگی۔

لیور پول میں جاری میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیسٹ پیسر نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لاکھڑا کیا۔واپسی اس طرح ہوئی ہے کہ  ہمپشائر ٹیم پہلی اننگ میں صرف 143 پر ڈھیر ہوگئی۔لنکا شائر کے پاس بھر موقع تھا کہ وہ بڑی اننگ حاصل کرتا۔اس کے برعکس ہوا۔ٹیم143 بھی پورے نہ کرسکی اور 141پر باہر ہوگئی۔نتیجہ میں پمپشائر کائونٹی نے 2 رنزکی سبقت لے لی۔اس کا سہرا عباس کے سررہا،انہوں نے صرف48 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

ہمپشائر کے بلے بازوں نے اپنے بائولر کی محنت کی قدر نہیں کی ہے۔دوسری اننگ میں بھی اس کے7 کھلاڑی 158 پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔جیمز ونس نے 69 رنزبناکر ٹیم کو تباہی سے بچالیا ۔

عباس کی ٹیم کی برتری 160کی ہے۔صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔اس طرح لگتا ہے کہ انہیں دوسری اننگ میں بھی نہایت ذمہ دارانہ گیند بازی کرنی ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *