| | | | | | | |

عجب سماں،نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے لئے پورے بھارت میں دعائیں

نئی دہلی،شارجہ،کرک اگین رپورٹ

Image By Twitter

پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ سے قبل دلچسپ اتفاق ہوا۔پوری بھارتی قوم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ میں پاکستانی ٹیم کے حق میں دعائیں کیں اورخوب کیں،اس کا تذکرہ بھارتی میڈیا میں بھی رہا،پھر اس کی خوبصورت توجیہ بھی سامنے آئی،ساتھ ہی پاکستان کے خلاف میچ کے بعد ایک ہفتہ کا وقفہ لینے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا سارا پلان چوپٹ ہوکر رہ گیا ہے۔

عظیم ٹیم جیت کے بعد کیا کرتی ہے،عمران خان نے قومی کرکٹرز کو آگاہ کردیا

پہلے بھارتی عوام کی ہمدردی کا ذکر کرتے ہیں جو اپنے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کر رہے تھے،شکست کے بعد زخموں پر لوٹ رہے تھے۔پھر اس کے 24 گھنٹوں بعد ایسا کیا ہوا کہ پورا بھارت پاکستان کی کامیابی کے لئے دعائیں کرنے لگا۔

اصل بات یہ ہے کہ گروپ 2 میں پاکستان اگر نیوزی لینڈ سے ہارجاتا تو اس کنڈیشن میں  اس کےبعد سیمی فائنل کے لئے پاکستان،نیوزی لینڈ برابر کے امیدوار بن جاتے،پھر آنے والےمیچز میں بھارت نیوزی لینڈ کو ہرابھی دیتا تو اس کے سیمی فائنکل کےا مکانات پاکستان اور نیوزی لینڈ سے کم ہی رہتے کیونکہ وہ پہلا میچ 10 وکٹ سے ہارکر نیٹ رن رہٹ کھوچکا ہے۔

پاکستان اگر نیوزی لینڈ کو ہراتا(جیسا کہ ہراچکا ہے)اب بھارت کے لئے برابری کے چانسز ہوگئے ہیں۔پاکستان کا راستہ تو صاف ہوگیا۔دوسری سیٹ کے لئے نیوزی لینڈ اور بھارت برابری کے امیدوار ہیں،اب نیوزی لینڈ کو بھارت ہراکر سیمی فائنل میں جانے کا امیدوار بن سکتا ہے۔چنانچہ پورے بھارت میں اس لئے دعائیں کی گئی ہیں۔

دوسری طرف بھارت کا ایک ہفتہ کے وقفہ کا پلان چوپٹ ہوکر رہ گیا ہے۔ان کا خیال تھا کہ بھارت کی جیت ہوگی،پاکستان کی فتح کا جشن اور نشہ ایک ہفتہ تک ہوگا،ہر جانب مارکیٹنگ ہوگی۔اسی لئے بھارت کے پاکستان میچ کے بعد اتوار سے اتوار تک وقفہ رکھا گیا تھا،یہ مزا چوپٹ ہوکر رہ گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنے ہوٹل کے کمروں میں بند ہے اور سارا وقت بور چل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *