| | | | | | | |

عظیم ٹیم جیت کے بعد کیا کرتی ہے،عمران خان نے قومی کرکٹرز کو آگاہ کردیا

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم پر وزیر اعظم پاکستان کی مسلسل توجہ ہے اور وہ بھی بھر پور دلچسپی کے ساتھ ہر میچ دیکھ رہے ہیں۔بھارت کے خلاف بڑا میچ انہوں نے سعودی عرب میں دیکھا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اسلام آباد میں میچ دیکھا،پہلے کی طرح اس بار بھی انہوں نے پاکستان کی جیت پر ایک ٹویٹ کیا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان عمران خان نے لکھا ہے کہ

بہت مبارک،ٹیم پاکستان۔

ایک بار پھر بائولنگ شاندار رہی۔ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی اورایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے۔

سکیورٹی،سکیورٹی کے نعرے،حفیظ نے فتح پاکستانی سکیورٹی اداروں کے نام کردی

عمران خان نے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم کی سیلفی شیئر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ  ایک اچھی ٹیم کے خلاف جیت بڑا کارنامہ ہے،فتح اہنی جگہ،عاجزی مسلسل رکھنی ہوگی۔اگلے میچ پر نگاہ مقدم ہونی چاہئے۔

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سیمی فائنل قریب ہے۔افغانستان سے سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *