| | |

عمران خان کا یوم پیدائش،آئی سی سی سمیت اہم اداروں کی مبارکباد

image source : Twitter

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے یوم پیدائش پر آج 5 اکتوبر کو آئی سی سی سمیت تمام بڑے کرکٹ اداروں نے مبارکباد کے پیغامات جاری کئے ہیں۔آئی سی سی نے عمران خان سے متعلق ورلڈ کپ 1992 فائنل کی ایک مختصر سی ویڈیو جاری کی اور ساتھ میں لکھا ہے کہیہ ہےوہ شخص جس کی قیادت میں پاکستان کرکٹ 1992 میں بلندی کی چوٹی پر گئی اور وہ بلاشببہ ایک شخص عمران خان ہی تھے۔

اسی طرح کرکٹ سے متعلق تمام بڑے ادارون اور ویب سائٹس نے عمران خان کو اس دن کی مناسبت سے یاد کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے پیٹرن انچیف اور سابق کپتان کو یاد رکھا ہے اور عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹس نے کئی یاد گار اور گولڈن تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔جون 1971 میں ٹیسٹ اوراگست 1974 میں ایک روزہ ڈیبیو کیا۔پاکستان کے لئے 88 ٹیسٹ کھیلے362 وکٹیں اور3807اسکور کئے۔اسی طرح175 ایک روزہ میچز میں3709رنزبنائے اور182 وکٹیں لیں۔پاکستان نے ان کی قیادت میں بھارت اور انگلینڈ کو ان کے ملک میں شکست دی،ورلڈ کپ جیتا 1987 سے 191 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن بھی بنائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *