| | | | |

عمران خان کی ویڈیو کیا،کتنے افراد،کہاں رکھی گئی،کیسے ریلیز ہوگی

اسلام آباد،ٹی وی رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف قتل کی سازش کے انکشاف،اس پر ان کی جانب سے تیار کی جانےوالی ویڈیو کے حوالہ سے نجی چینل کے تجزیہ نگار نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے ہیں۔

پاکستان کے ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں معروف تجزیہ نگار رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جانتے ہیںکہ ویڈیو کیا ہے،اس کے اہم مندرجات کیا ہیں،کیسے تیار ہوئی،کہاں رکھی گئی،کیسے ریلیز کی جائے گی،اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کس کے پاس ہوگی۔

سیالکوٹ جلسے میں ہفتہ کو سابق وزیر اعظم،سابق پاکستان گریٹ کپتان عمران خان نے کہا تھا کہ بندکمروں میں میرے خلاف قتل کی سازش ہورہی ہے۔میں نے اس بار یہ کیا ہے کہ میں نے ایک ویڈیو تیارکرلی ہے،اس میں پاکستان میں حکومت گرائے جانے کے سازشی کرداروں سمیت قتل کی باتیں کرنے،تیاری کرنے والوں کے نام اور دیگرتفصیلات موجود ہیں۔عمران خان نے مزید کیا کہا،اس کے لئے اس رپورٹ پر کلک کریں۔تفصیلات موجود ہیں۔

عمران خان کو مارنے کی سازش،غداروں کی نقاب کشائی کی ویڈیو تیار

اس خطاب کے فوری بعد معروف تجزیہ نگار رانا عظیم نے کہا ہے کہ میرے پاس ایک بڑی خبرہے،میں ویڈیو کے حوالہ سے اپنے ذرائع کی خبر دے رہا ہوں کہ ویڈیو کسی پروفیشنل فرد یا ادارے نے نہیں بنائی بلکہ ایک خاص فرد نے موبائل پر بنائی ہے۔اس کا عمران خان کے قریبی لوگوں کو بھی علم نہیں ہے۔انہوں نے اس ویڈیو میں 16 افراد کا ذکر کیا ہے،اس میں 7 غیر ملکی ہیں۔باقی پاکستان کے اہم افراد ہیں۔عمران خان نےبڑے ریفرنسز کے ساتھ تفصیلات بتائی ہیں۔آخر میں عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی اب اس پارٹی اور میری تحریک کے لیڈر ہیں،وہ سب قائد ہیں،اسے منطقی اختتام تک پہنچائے۔

رانا عظیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ ویڈیو یو ایس بی میں رکھی گئی ہے،مختلف مقامات پر فارورڈ کی گئی ہے۔کل کو اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو یہ فوری طور پر سوشل میڈیا پر ریلیز کردی  جائے گی،میڈیا اس کے بعد وہاں سے اٹھاتا پھرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *