| | | | | | |

قومی ویمنز ٹیم میں ملتان،لاہور کی کھلاڑی شامل،میچز کا شیڈول

کراچی، 18 مئی 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

PCB Image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف 24 مئی سے شروع ہونے والی وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈز کااعلان کردیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ اور لیگ اسپنر طوبہٰ حسن کو قومی خواتین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ملتان اور لاہور سے تعلق رکھنے والی بالترتیب گل فیروزہ اور صدف شمس کو 15 رکنی قومی خواتین ایک روزہ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔

محمد رضوان کا انگلینڈ میں نیوزی لینڈ سے ٹاکراپڑگیا،شیڈول آگیا

ویمنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور کپتان بسمہ معروف سے مشاورت کے بعد دونوں اسکواڈز کا انتخاب کیا۔انہوں نے 9 مئی سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پری سیریز کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 21 مئی بروز ہفتہ سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔سری لنکا کے خلاف لگایا جانے والا پری سیریز کیمپ آج مکمل ہوجائے گا۔

چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ اسماویہ اقبال نے قومی خواتین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ ز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل فیروزہ، صدف شمس اور طوبہٰ حسن مستقبل میں بھی ویمنز کرکٹ میں بہترین اضافہ ثابت ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ان تینوں کھلاڑیوں نے دسمبر میں منعقدہ ایمرجنگ کیمپ کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا، لہٰذا ان کے انٹرنیشنل کرکٹ میں داخلے کے لیے یہ موزوں وقت ہے۔

انہوں نےکہا کہ طوبہٰ حسن کو حالیہ ورلڈکپ میں بحیثیت ریزرو کھلاڑی بھیجا گیا تھا، وہ ایک اچھی اسپنر ہیں جو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت بخشیں گی۔انہوں نے کہا کہ گل فیروزہ اور صدف شمس کے کھیل میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اسماویہ اقبال نے مزید کہا کہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے لیے پری سیریز کیمپ کے دوران ٹی ٹونٹی اور پچاس اوورز کے متعدد پریکٹس میچز کھیلے گئے، جس کی بنیاد پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈز کا انتخاب کیا گیا۔وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین سیریز میں بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔
اسپورٹ اسٹاف:
آسیہ خان (منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)، زبیر احمد (اینالسٹ)

شیڈول
24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ
3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *