| | | | | |

قومی کھلاڑیوں کی ایک گھر میں دھمک،دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے شروع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور میں آج ایک ساتھی کھلاڑی کے گھر جادھمکے،یہ دعوت تھی ،اس میں جا دھمکے کا لفظ مزاح میں ہے۔قومی کھلاڑیوں کی کرکٹرامام الحق کے گھر آمد ہوئی ہے،امام الحق نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے گھر کھانے پر بلایاتھا،امام کے گھر جانے والوں میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی ،عثمان قادر،فخر زمان ،محمد نواز ، آصف علی، افتخار احمد اور میر حمزہ  شامل تھے۔مزے کے کھانے کھائے اور ہلہ گلا کیا،ساتھ میں فوٹو سیشن بھی ہوا۔

محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نیا نتیجہ

پاکستان کے سیاسی حالات سخت سے سخت تر ہورہے ہیں،ایسے میں قومی کھلاڑی نہایت اطمینان سے مصروف ہیں۔

ادھر  میرپور بنگلہ دیش میں میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین 2 میچزکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر 23 مئی سے ہورہا ہے۔سیریز ابھی 1-1 سے برابر ہے۔بنگلہ دیش نے اپنے سے کہیں بہتر ٹیم کو ٹف ٹائم دیا تھا،یاد رکھنے کی 2 باتیں ہیں۔پہلی یہ کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے سے سری لنکا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل  میں سبکی ہوئی ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا بنگلہ دیش میں مسلسل 4 ٹیسٹ سیریز جیتا ہے،آخری 2 سیریز میں فتح کا مارجن 0-1 رہا ہے۔

آئی پی ایل میں اتوار کو پنجاب کنگز نے سن رائزرز حیدر آباد کو 5 وکٹ  سے شکست دے دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *