| | | | | |

لیجنڈز کرکٹ لیگ،ایشیا الائنز کو شکست،شعیب اختر ودیگر کچھ نہ کرسکے

کرک اگین رپورٹ

لیجنڈز کرکٹ لیگ شروع ہوگئی،پاکستان کے نامی گرامی لیجنڈز کرکٹرز بڑا اسکور کرکے بھی ہار گئے لیکن ان کا نام ایشیا الائنز تھا،شعیب اختر کی پنڈی ایکسپریس جام ہوگئی۔یوسف پٹھان اور محمد کیف نے عمر گل،شعیب اختر،مرلی دھرن،اظہر محمود کو فیل کرکے رکھ دیا۔انڈیا مہاراج الیون نے 5 بالیں قبل ہدف 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔

الامارات کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایشیا الیون نے 7 وکٹ پر 175 کا اچھا مجوعہ سیٹ کیا۔تھارنگا نے 46 بالز پر 66 کی اننگ کھیلی۔مصباح الحق نے30 بالز پر 44 کئے،وہ کپتانی بھی کررہے ہیں۔محمد حفیظ 16،کامران اکمل 25،محمد یوسف1 کرسکے۔

انڈیا مہارجز کی جانب سے گونی نے 45 رنز دے کر 3 اور عرفان پٹھان نے22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

جواب مین انڈیا مہاراجز الیون کا آغاز اچھا نہ تھا۔34 پر اس کی3 وکٹیں گرگئی تھیں۔سٹورت بینی 10اوجھا نے20 اسکور کئے۔بدری ناتھ صفر پر گئے۔اس نازک ترین موقع پرمحمد کیف اور یوسف پٹھان نے چوتھی وکٹ پر117 رنزکی میچ وننگ شراکت قائم کی۔151 کے اسکور پر یوسف پٹھان 40 بالز پر دھواں دھار 80 اسکور بنائے۔انہوں نے5 چھکے ،9 چوکے مارے۔عرفان پٹھان 25 اور کیف 38 پر ناٹ آئوٹ آئے۔شعیب اختر نے 4 اوورز میں صرف 21 رنز دیئے ایک وکٹ لی۔عمر گل نے 2 اوورز میں 30رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔اظہر محمود نے 3 اوورز ایک بال پر 35 رنز دیئے۔مرلی دھرن نے 4 اوورز میں 32 اور محمد حفیظ نے صرف 2 اوور میں 18 رنزکی مار کھائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *