دبئی،کرک اگین
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے وارم اپ میچز مکمل ہوگئے،بدھ کی شب دبئی سے آنے والے ایک اور نتیجہ نے دنیا کو چونکادیا ہے،دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو افغانستان کرکٹ ٹیم نے بری طرح مار ڈالا ہے،اس طرح ویسٹ انڈیز ٹیم سپر 12 میں ہونے کے باوجود،دفاعی چیمپئن کا ٹائٹل لیتے ہوئے بھی سپر 12 میں فیورٹ نہیں رہی،سب کی آسان شکار ثابت ہوسکتی ہے،اس لئے کہ اس کو دونوں وارم اپ میچز میں شکست ہوئی۔اس لئے بھی کہ اس کی گزشتہ 3 سال سے خران کارکردگی چل رہی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا سپر 12 میں کوالیفائی کرگیا،آئرش ٹیم کو بدترین شکست
دبئی میں افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرکے اس کی بائولنگ کو بے مزا کردیا،ٹیم نے 5 وکٹ پر 189 اسکور بناڈالے۔اوپنرز حشمت اللہ زازائی نے 56 اور محمد شہزاد نے 54 کی اننگز کھیلیں۔دونوں نے 9 اوورز سے بھی کم میں 90رنز کا آغاز فراہم کیا۔رحمت اللہ نے بھی 33 رنزکا حصہ ڈالا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم جوابی اننگ میں 27 پر 3 وکٹ کھونے کے بعد صرف وکٹ بچانے پر لگی رہی۔رنزبنانا بھول گئی،نتیجہ میں جب میچ ختم ہوا تو اس کی پاکٹ میں 5 وکٹیں باقی تھیں۔اسکور چونکہ ان کی ضرورت نہیں تھے،اس لئے 5 کھلاڑی 133 رنزکے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔روسٹن چیز نے 58 بالز پر 54 رنزبنائےنکولس پورن نے35 رنزکے لئے 26 بالیں گزاردیں۔
اٖفغان اسپنر و کپتان محمد نبی کا جادو دیکھیں۔4 اوورز میں 2 میڈن کئے۔2 رنزکے عوض3 کھلاڑی آئوٹ کئے،اسی طرح راشد خان نے 3 اوورز میں صرف 14 رنزدیئے تو اسپنرز نے کیریبین کو باندھ کر مارا۔افغانستان نے یہ میچ 56 رنز سے جیت لیا۔
افغانستان ٹیم پاکستان والے گروپ 2 میں ہے۔سپر 12 میں یہ ٹیم اپنی اسپن ورائٹی کی وجہ سے گرین کیپس کو 80 پر شکار کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔