| | | |

محمد عامر کے ساتھ اب محمد عباس کا جوڑ پڑگیا،اظہرعلی بھی ٹریک پر

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی میں محمد عامر اور محمد عباس میں مقابلہ،ٹیموں میں بھی جوڑ پڑگیا،ایک بار پھر عباس سے پہلی اننگ کی کارکردگی کے اعادہ کی امیدیں۔ادھر پہلی بار اظہر علی اپنی کھوئی فارم بحال کرنے  کے ٹریک پر آگئے ہیں۔

ہفتہ کو کائوئنٹی کرکٹ کے دن بھر کے کھیل میں پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسرمحمد عامرکو مزید ایک وکٹ ملی۔سائوتھمپٹن میں گلوسٹر شائر نے ہمپشائر کو دوسری اننگ میں204 رنزپر آئوٹ کردیا۔محمد عامر نے13 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،انہوں نے پہلی باری میں بھی 3 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔اس طرح گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ بائیں ہاتھ کے بائولر نے میچ میں39 اوورز ڈالے۔90 رنز دیئے اور 6 وکٹیں لیں۔

محمد عباس نے عامر سمیت 6 شکار کرلئے،شاہین اورحسن کا 3 پر اسٹاپ

محمد عامر کی ٹیم گلوسٹر شائر کو اب جیت کے لئے368 رنزکا ہدف ملا ہے۔2 وکٹ پر 111 اسکور ہوگئے ہیں،اتوار کوآخری دن جیت کے لئے مزید 257 رنزدرکار ہیں۔8 وکٹیں باقی ہیں،عامر کی ٹیم گلوسٹر شائر کے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ سامنے محمد عباس موجود ہیں جو ہمپشائر کے لئے پہلی اننگ میں صرف 45 رنزکے اندر 6 وکٹ لے چکے ہیں،اب دوسری باری میں بھی اب تک38 رنزکے عوض ایک وکٹ لے چکے ہیں۔

ادھر ووسٹر میں ووسٹر شائر کو بین سٹوکس کی ٹیم ڈرہم کے خلاف فتح کے لئے442 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب کا سامنا ہے،اس نے 2 وکٹ پر 85 اسکور بنالئے ہیں،پہلی اننگ میں ناکام بلکہ اب تک سیزن میں ناکام جانے والے اظہر علی پہلی بار وکٹ پر رکے ہیں،انہوں نے77 منٹ کی بیٹنگ میں 57 بالز کھیل کر 23 رنزبنالئے ہیں۔اگر انہوں نے اس طرح بیٹنگ کرکے میچ ڈراکردیا تو ان کی واہ واہ ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *