| | | |

محمد یوسف،شعیب اختر اور کامران اکمل کی بس میں نوری نتھ اتر آئی ،نوک جھونک،قہقہے

کرک اگین رپورٹ

سابق لیجنڈری کرکٹرز شعیب اختر،محمد یوسف اور کامران اکمل کے درمیان ٹھیک ٹھاک نوک جھونک،قہقہوں کی برسات۔سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی مشہور فلم نوری نتھ  بھی آگئی۔شعیب اختر کا جوابی وار۔کامران اکمل نے شاندار جواب دے کر اسے بھی جانے دیا۔یہ ویڈیو لیجنڈز لیگ میچز کے دوران بس سفر میں بنائی گئی ہے۔

کوہلی پھر سنچری کو ترس گئے،بھارت وائٹ واش سے بچنے کے لئےکوشاں

پاکستان کے سابق کپتان  محمد یوسف کہتے ہیں کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ شعیب اختر 3 اوورز بھی کرواسکیں گے۔انہوں نے مخاطب کیا کہ اختر مجھے یقین نہیں تھا،اس پر شعیب اختر نے کہا کہ اندازا کرو۔پیچھے بیٹھے کامران اکمل نے کہا کہ اتنے تو یہ جوانی میں بھی تیز نہیں تھے۔شعیب اختر نے اس پر وار کیا کہ تم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میری بال پر کیچ ڈراپ کیا تھا،یہ لڑکا مجھے بہت تنگ کرتا ہے،کامران اکمل ہنستے ہوئے بولے کہ تم نے کون سا مجھے ہار پہنادیئے تھے۔

اس پر ٹھیک ٹھاک قہقہ لگتا ہے۔شعیب اختر کامران اکمل کی جانب اشارہ کرتے کہتے ہیں کہ یہ لڑکا مجھے بہت موٹیویٹ کرتا ہے۔کیچ ڈراپ ہونے پر ویڈیو میں فلم نوری نتھ کے ڈائیلاگ نتھے نے جان بھردی۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز اور صارفین نے اسے پسند کیا ہے اور سراہا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *