| | | |

مشفیق الرحیم حج کے باعث اہم دورے سے باہر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

File Photo,Twitter

مشفیق الرحیم حج کے باعث اہم دورے سے باہر۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ایک سیریز کے لئے کمزور ہوگئی۔اہم کھلاڑی کو حج ادائیگی کی اجازت مل گئی ہے۔مشفیق الرحیم اگلے ماہ جولائی میں حج ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے۔وہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اجازت دے دی ہے۔

اظہر علی کی ڈبل سنچری،کیسے رہے حسن علی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 5 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔2 ٹیسٹ میچزکی سیریز16 جون سے شروع ہوگی،یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔اس کے بعد 2 سے 6 جولائی تک ٹی 20 سیریز اور 10 سے 16 جولائی کے مابین ایک روزہ میچزکی سیریز ہوگی۔

اہم بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل کا شکار ہے۔4 اہم ترین بائولرز فٹنس مسائل کے سبب پہلے ہی دورے سے باہر ہوچکے ہیں۔ان میں تسکین احمد،مہدی حسن مرزا،شرف الاسلام اور نعیم الحسن شامل ہیں۔

میزبان ان دنوں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے،پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا لیکن اس میں بنگلہ دیش کا پلہ بھاری رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *