| | | | |

مشن ورلڈ ٹی 20،قومی اسکواڈ کی کورونا رپورٹ آگئی،شعیب ملک بھی ساتھ مل گئے

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

Image source : PCB
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔اسکواڈ دوپہر 2 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کرے گا۔آل راؤنڈر شعیب ملک بھی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔شعیب ملک کے گزشتہ روز کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے تمام پلیئرز اس کے خطرے سے باہر ہوگئے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کی تلوار ان پر لٹک رہی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور میں مسلسل ٹریننگ و پریکٹس کرے گی۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں جانے کے لئے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز ہوگا۔اس سے قبل گرین کیپس 2 وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *