| | | |

مشورہ کس سے،شعیب ملک کے روکنے کے بعد بھی غلطی کی،بابر اعظم کے انکشافات

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم کے نئے انکشافات،تھوڑا پھنسیں تو کس سے مشورہ۔درمیانہ پھنسیں تو کون یاد آتا زیادہ پھنسیں تو کس کے پاس جاتے ۔افغانستان کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کپ میچ میں غلط شاٹ پر آؤٹ ہونے کے حوالہ سے نئی بات کردی ۔

پی سی بی پلیئرز ایوارڈ تقریب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں کپتان بننے کے بعد جو چیز سیکھی ہے۔وہ ہے صبر کرنا۔سب کچھ برداشت کرنا۔ساتھ لے کر چلنا۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے بتایا ہے کہ جب میچ کے دوران پھنس جائوں تو اپنے نائب کپتان شاداب اور رضوان سے مشورہ کرتا ہوں۔زیادہ ضرورت پڑے تو شعیب ملک وغیرہ سے بات ہوتی ہے۔زیادہ اور سیریس بات ہو تو سیفی بھائی،سرفراز احمد سے مشاورت کرتا ہوں۔یہ سینیئر بھی ہیں۔مدد ملتی ہے ۔

رمیز راجہ نے بابر سے کہا کہ میں کرکٹ کی ٹرم میں سوال کروں گا کہ ورلڈ ٹی 20 میں افغانستان کے خلاف وہ شاٹ کیوں کھیلی۔اس موقع پر رمیز مسکرا رہے تھے بابر تھوڑا شرمندہ ہوئے۔پھر کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ میں کھیل جائوں گا۔مجھے شعیب ملک نے روکا بھی تھا ۔میں نہیں رکا۔اس لئے بڑوں کی بات مان لینی چاہئے۔میں نے نہیں مانی۔نقصان اٹھایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *