| | | | | |

ملتان سلطانز نے کراچی کو ہراکر پی ایس ایل 7 کی پہلی پرواز پکڑلی،کرک اگین تجزیہ سچ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کرک اگین کے 2 تجزیہ سچ ثابت،ٹاس ملتان سلطانز کا،پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور میچ بھی ملتان ہی جیتے گا۔فیلڈنگ اور بعد کی بیٹنگ ایک ثانوی بات ہوسکتی ہے لیکن ٹاس کی بات اہم ہے،اس پر پیش گوئی کا درست ہونا غیر معمولی بات ہے،کرک اگین ایسے تجزیے جاری رکھے گا،ثبوت کے لئے لنک پیش خدمت ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی چمک کے بعد اب پی ایس ایل دنیا کے ریڈار پر،آج پہلا میچ

جمعرات کو ملتان سلطانز نے اسی اسٹائل میں پہلی کامیابی نام کی ،جیسے گزشتہ سال فائنل کی جیت پر روکی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس نے کراچی کنگز کو بڑی آسانی کے ساتھ 7 وکٹ سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے127 رنز 10 بالز قبل 3 وکٹ پر بنائے۔کپتان محمد رضوان 47 بالز پر 52 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔شان مسعود 26 اور صہیب مقصود 30 کر کے آئوٹ ہوئے۔ریلی روسو 2 کرسکے۔ٹم ڈیوڈ 12 پر ناٹ آئوٹ رہے۔کراچی کی  جانب سےمحمد نبی 17 رنزکے ساتھ 2 وکٹ لے کرکامیاب بائولر بنے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے میچ میں بابر اعظم کا اثر جما،نہ شرجیل خان کی مختصر اننگ تاثر دکھاسکی۔ملتان سلطانز نے اسے 5 وکٹ پر 124 رنز تک محدود کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا۔بابر اعظم اور شرجیل خان نے66 اسکور کا اچھا آغاز کیا۔دونوں نے 10 ویں اوور تک یہ اچھا اسکور کیا تھا۔سلطانز کو پہلی وکٹ شرجیل خان کی صورت میں ملی،جب  عمران طاہر نے انہیں شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کروادیا،انہوں نے 31 بالز پر 43 کی اننگ کھیلی۔5 رنزکے اضافہ کے ساتھ کپتان بابر اعظم  خوشدل شاہ کی بال پر ویلی کو کیچ دے گئے،انہوں نے 23 اسکور کے لئے 29 بالز کھیل ڈالیں۔

عمران طاہر اور شاہ نواز دھانی کی نپی تلی بالز کے سامنے کنگز کی بیٹنگ لائن کھیلنا بھول گئی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر صرف 124 ہی اسکور کرسکی۔عمران طاہر نے اوورز میں صرف 16 اسکور دیئے۔3 وکٹیں لیں۔دھانی نے 3 اوورز میں 14 اسکور دے کر ایک اور خوشدل نے2 اوورز میں 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پی ایس ایل7 کارنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی،جس میں  گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا،پاکستان کرکٹ کی ڈاکومنٹری چلائی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *