| | | | | | | |

ملتان کی 111 تک فوری رسائی، گلیڈی ایٹرز کو بڑی شکست،سلطانز کا اضافی فائدہ

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

ملتان کی 111 تک فوری رسائی، گلیڈی ایٹرز کو بڑی شکست،سلطانز کا اضافی فائدہ۔ملتان کی 111 تک فوری رسائی۔پی ایس ایل 8 کے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 9وکٹوں سے ہرادیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ ناکام رہی اور 7 بالز قبل صرف 110 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اس تباہی کے مرکزی ہیرو احسان اللہ احسان تھے۔انہوں نے 12 رنز دے کر  5 وکٹیں لیں اور کیریئر بیسٹ پرفارم کیا۔ادھر کوئٹہ کی جانب سے  محمد حسنین نے 22 اور محمد حفیظ نے 18 کی اننگز کی کھیلیں۔باقی سب فلاپ  ہوگئے۔مارٹن گپٹل 7 ہی کرسکے۔مڈل آرڈر مکمل فلاپ ہوگئی۔

جواب میں پروٹیز آل رائونڈر ریلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ نے سلطانز کے لئے ہدف آسان کردیا۔شان مسعود اس بار صرف 3 رنز کرسکے،ریلی روسو کی جارحانہ اننگ نے ملتان کا کام آسان کردیا۔لاہور قلندرز سے صرف 1 رن سے ہارنے والی ٹیم ملتان سلطانز نے مقررہ 111 رنزکا ہدف  1 وکٹ پر پورا کرلیا، ساڑھے 6 اوورز کا کھیل ابھی باقی تھا۔ریلی روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  42 بالز پر 78  اور کپتان محمد رضوان نے 34 بالز پر 28 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلیں۔اکلوتی وکٹ  وکٹ تھشارا نے حاصل کی۔

ملتان کیلئے ہوگیا احسان،کوئٹہ 110 پر ڈھیر،پچ آگے کیا کرنے والی

ملتان سلطانز کو پاکستان سپرلیگ 2023 کی یہ  بڑی جیت فائدہ دے گی۔اختتامی لمحات میں نیٹ رن ریٹ میں کام آئے گی اور ساتھ میں پلیئرز کےا عتماد میں اضافہ کا سبب بھی بنے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *