| | | | | | | | |

مکی آرتھر نہ بھولے،پاکستان سری لنکا کو مبارکباد،انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج پھر 3 میچز

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے بعد مکی آرتھر نے سری لنکا کے لئے خدمات سر انجام دی تھیں،اب وہ ادھر سے بھی رخصت ہوچکے ہیں۔دونوں ٹیموں سے جدا ہونے کے بعد وہ پاکستان اور سری لنکا کو بھلا نہیں پائے ہیں،نتیجہ میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں کامیابی پر انہوں نے مبارکباد دی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے زمبابوے کو روند دیا

ٹوئٹر اکائونٹ سے انہوں نے لکھا ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں نے آئوٹ کلاس  پرفارمنس دکھائی ہے۔دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان نے زمبابوے اور سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف جیت رقم کی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ،آسٹریلیا ہار گیا

ادھر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج منگل 18 جنوری کو بھی 3 میچز ہی کھیلے جائیں گے۔اتفاق سے گروپ اے،بی اور سی کا ایک ایک میچ ہوگا۔باسیٹری میں گروپ اے کے لئے انگلینڈ اور کینیڈا مدمقابل ہونگے۔گروپ بی میں پورٹ آف سپن میں میچ ہوگا،یہاں جنوبی افریقا اور یوگنڈا ٹکرائیں گے۔گروپ سی میں  افغانستان ٹیم اپنا پہلا میچ پی این جی کے خلاف کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *