| | | | | | | |

نئی اچھل کود سے پرانی یادیں تازہ،پاکستان اور انگلینڈ کا پھر فائنل؟

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source by cricinfo/Twitter

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کے 2 گروپس میں 2 ٹیمیں اس وقت ٹاپ پر ہیں۔گروپ 1 میں انگلینڈ کے 3 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں۔ناقابل شکست ہے۔گروپ 2 میں پاکستان کے 3 میچزمیں 6 پوائنٹس ہیں۔ناقابل شکست ہے۔

ویسے تو بہت لوگ یہ خیال کر رہے ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوسکتا ہے،ایسے میں کچھ پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،آسٹریلیا 125 پر ڈهیر،انگلینڈ کے پاس گولڈن موقع

ورلڈ کپ 1992 میں بھی پاکستان اور انگلینڈ نے فائنل کھیلا تھا اور پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں ایک اور واقعہ بھی ایسا ہوا ہے کہ جس نے 1992 ورلڈ کپ کی یاد تازہ کردی ہے۔

ورلڈ کپ 92 میں پاکستان  کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں اگرچہ ہاری تھی لیکن اس میچ کا ایک واقعہ اب بھی یادوں میں رہتا ہے۔بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے اور میاں داد کی تکرار کے بعد میاں داد کا اچھلنا آج بھی لوگوں کویاد ہے۔

کرن مورے میاں داد کے خلاف بہت اپیلیں کر رہے تھے کہ ایسے میں تنگ آکر میاں داد نے بھی ان کی نقل کی اور اچھل اچھل کر آئوٹ آئوٹ کے نعرے لگائے تھے۔

آج دبئی میں ایسا ایک سیبن ہوا کہ میاں داد کی یاد آگئی،انگلش بیٹر نے رنز مکمل کرتے ہوئے آسٹریلین بائولر کے اوپر سے اتنی لمبی چھلانگ لگائی کہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے تازہ تصویر اور میاں داد کی پرانی تصویر کو یکجا کرکے صرف اتنا لکھا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹاپ پر ہیں۔کرک اگین نے یہاں باقی سٹوری اپنی تیار کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *