| | | |

نئی تاریخ رقم،ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ مقرر

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

دنیا بدل گئی ہے،ایک زمانہ تھا مرد ہی استاد تھے،وہی کوچز،وہی سب کچھ تھے،اب کام بدل رہا ہے یا پھر شاید سوچ بدل گئی ہے۔ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں وہ ہوگیا،جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا،کہیں نہیں ہوا تھا۔اسے آپ کو ماننا ہوگا۔

خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ بن گئی ہیں۔خاتون کھلاڑی اب مردوں کو کرکٹ کے گر سکھائیں گی،کیا یہ پہلے ممکن تھا؟ابھی بھی اسے ذہن قبول نہیں کرے گا لیکن ایسا ہوچکا ہے۔

انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر کی ایک پروفائل ہے،وہ اپنے ملک کی ممتاز پلیئر رہی ہیں،انہیں ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ بن گئی ہیں۔وہ فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کو کوچنگ کریں گی۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کا بڑا بلنڈر،کیچ ڈراپ ، امپائر نے کھڑی کردی

سارہ ٹیلر نے تاریخ رقم کردی ہے،وہ ابو ظہبی ٹیم کی ٹی 10 لیگ ابو ظہبی کرکٹ کی کوچ ہونگی۔وہ خواتین کرکٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین وکٹ کیپر پلیئر رہی ہیں۔انگلینڈ کے لئے 226 انٹر نیشنل  میچز میں نمائندگی کی ہے،ویمنز ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔انگلینڈ کی کائونٹی سسیکس کے لئے بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں ان کی تقرری کو خوشگوار حیرت کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *