| | | | | | |

نامور بھارتی کھلاڑی کا بابر اعظم کے بارے میں ناقابل یقین دعویٰ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

نامور بھارتی کھلاڑی کا بابر اعظم کے بارے میں ناقابل یقین دعویٰ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بھارتی اسٹار کرکٹر دینش کارتھک کی بڑی پیش گوئی،سب کو حیران کردیا۔عام طور پر بھارتی کھلاڑی اپنی عوام کے ڈر سے پاکستان اور اس کے پلیئرز کے متعلق صاف گوئی سے کام نہیں لیتے ہیں۔بھارتی بیٹر نے یہ بات کسی عام جگہ نہیں کی ہے بلکہ آئی سی سی کے گلوبل پلیٹ فارم سے بلند کی ہے،جسے مستندترین ڈگری کا اعزاز حاصل ہے۔

عمران خان میرے رول ماڈل،بابر اعظم کا کشیدہ حالات میں اہم بیان

دینش کارتھک نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بابر اعظم جلد ہی آئی سی سی کے تمام فارمیٹس کا نمبر ون پلیئر ہوگا،ایسا ہسٹری میں پہلی بار ہوگا،ایسا کرنے والے بابر اعظم دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔بابر اعظم اس وقت وائٹ بال کرکٹ کے دونوں فارمیٹس میں نمبر ون ہیں،ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ان کی 5 ویں  پوزیشن ہے۔کارتھک نے آئی سی سی کے ریویو سلسلہ میں کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا،جلد ہوجائے گا۔

کارتھک کے الفاظ یوں ہیں کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ ایسا جلد ہوگا۔بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں،بہت سی ٹیسٹ اننگز آنے کو ہیں،وہ جلد وہاں ہونگے جہاں میرا یقین یے۔بابر اعظم ایک باصلاحیت بیٹر ہیں،پاکستان کو ان پر فخر ہونا چاہئے،وہ پاکستان کی بلندی کے مرکزی کردار ہوسکتے ہیں۔انہیں تینوں فارمیٹ میں مختلف کنڈیشنز میں ہر نمبر پر کھیلنے کا ملکہ بھی حاصل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی پلیئرز درجہ بندی میں اس وقت آسٹریلیا کے مانوس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔بابر اعظم کی راہ میں کین ولیمسن،جوئے روٹ،ویرات کوہلی اور سٹیون سمتھ جیسے بیٹرز موجود ہیں۔

بابر اعظم نے اس وقت تک 40 ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریز اور21 ہاف سنچریز کی مدد سے 45 سے زائد کی ایوریج سے 2851 اسکور بنارکھے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ دینش کارتھک 26 ٹیسٹ میچز میں 1025 اسکور بنائے ہیں۔94 ون ڈے میچزمیں 1752 رنزبھی بنائے ہیں۔32 ٹی 20 میچزمیں 399 اسکور کا تجربہ رکھتے ہیں۔بھارتی کرکٹ سے گزشتہ اڑھائی سال سے باہر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *